انٹرٹینمنٹ

رنبیر کپور اور عالیہ بھٹ نے پہلی بار بیٹی کا چہرہ دنیا کو دکھا دیا (ویڈیو)

ایک سالہ راحا کو رنبیر کپور نے گود میں اٹھایا ہوا تھا اور دیکھنے میں وہ اپنے دادا رشی کپور جیسی نظر آتی ہے۔ خیال رہے کہ عالیہ اور رنبیر اپریل 2022 میں شادی کے بندھن میں بندھے تھے جس کے بعد 6 نومبر کو ان کے گھر بیٹی کی پیدائش ہوئی تھی۔

ممبئی: بالی وڈ کی معروف جوڑی رنبیر کپور اور عالیہ بھٹ نے پہلی بار اپنی بیٹی راحا کا چہرہ دکھا دیا ہے۔ کپور خاندان کے سالانہ کرسمس لنچ کے موقع پر رنبیر کپور اور عالیہ بھٹ اپنی بیٹی کے ہمراہ پہلی بار فوٹوگرافرز کے سامنے آئے۔ عالیہ بھٹ اور رنبیر کپور کی بیٹی کی پہلی جھلک وائرل

متعلقہ خبریں
فلم فیئر ایوارڈس: رنبیر کپور بہترین اداکار اور عالیہ بھٹ بہترین اداکارہ، 12 ویں فیل بہترین فلم
سوناکشی سنہا کی سالگرہ، والد شتروگھن سنہا نےشیئر کی خاص تصویریں
افضل انصاری اور بیٹی نصرت نے پرچہ نامزدگی داخل کیا
ٹیپو سلطان نے بیٹی بچاﺅ، بیٹی پڑھاﺅ کا عملی نمونہ پیش کیا تھا
بیٹی کی شادی کی رقم لے کر باپ فرار۔ ماں خودکشی کرلینے پر مجبور

ایک سالہ راحا کو رنبیر کپور نے گود میں اٹھایا ہوا تھا اور دیکھنے میں وہ اپنے دادا رشی کپور جیسی نظر آتی ہے۔ خیال رہے کہ عالیہ اور رنبیر اپریل 2022 میں شادی کے بندھن میں بندھے تھے جس کے بعد 6 نومبر کو ان کے گھر بیٹی کی پیدائش ہوئی تھی۔

بعد ازاں انسٹاگرام پر عالیہ بھٹ نے اپنی اور رنبیر کپور کی بیٹی کے ہمراہ تصویر پوسٹ کرتے ہوئے اعلان کیا تھا کہ انہوں نے اپنی بیٹی کا نام راحا رکھا ہے۔ مگر بیٹی کی پیدائش کے بعد انہوں نے کبھی اس کا چہرہ فوٹوگرافرز کے سامنے ظاہر نہیں کیا تھا بلکہ چھپا کر رکھتے تھے۔

ان کا کہنا تھا کہ وہ اپنی بیٹی کو عوام کی نظروں سے دور رکھنا چاہتے ہیں۔ گزشتہ دنوں ایک ٹی وی شو کے دوران عالیہ بھٹ نے بتایا تھا کہ انہیں اس وقت شدید دھچکا لگا تھا جب ان کی بیٹی کی تصاویر سوشل میڈیا پر لیک ہوگئی تھیں۔

ایک اور انٹرویو کے دوران عالیہ بھٹ نے کہا تھا کہ ’میں ایسی ماں نہیں بننا چاہتی جس کے بارے میں لگے کہ وہ اپنی بیٹی کو چھپا رہی ہے، مجھے اس پر فخر ہے، مجھے اس سے محبت ہے، مگر ہم ابھی والدین بنے ہیں اور ہم نہیں جانتے کہ انٹرنیٹ پر اس کا چہرہ پھیل جانے پر ہمیں کیا محسوس ہوگا، ابھی تو وہ صرف ایک سال کی ہی ہے‘۔

مگر انہوں نے یہ بھی کہا تھا کہ وہ اس وقت ہر ایک کو اپنی بیٹی کا چہرہ دکھا دیں گی جب انہیں یہ خیال پریشان کن نہیں لگے گا۔

a3w
a3w