نلگنڈہ کو سوپر اسمارٹ سٹی بنانے کا عزم۔تلنگانہ کے وزیر کومٹ ریڈی وینکٹ ریڈی صبح میدان میں اتر گئے
تلنگانہ کے وزیر عمارات وشوارع کومٹ ریڈی وینکٹ ریڈی نے نلگنڈہ میونسپل کارپوریشن کی ترقی اور اسے ایک سوپر اسمارٹ سٹی بنانے کے اپنے وعدہ کو پورا کرنے کے لئے خصوصی توجہ مرکوز کر دی ہے۔
حیدرآباد: تلنگانہ کے وزیر عمارات وشوارع کومٹ ریڈی وینکٹ ریڈی نے نلگنڈہ میونسپل کارپوریشن کی ترقی اور اسے ایک سوپر اسمارٹ سٹی بنانے کے اپنے وعدہ کو پورا کرنے کے لئے خصوصی توجہ مرکوز کر دی ہے۔
اس سلسلہ میں انہوں نے آج صبح 5 بجے ہی نلگنڈہ کے مشہور پرکاشم بازارکا تفصیلی دورہ کیا۔
میئر کے انتخاب کے فوراً بعد وزیر موصوف نے خود میدان میں اتر کر ترقیاتی کاموں کی نگرانی شروع کر دی۔
دورہ کے دوران ان کی بنیادی توجہ شہر کی صفائی کے نظام کو بہتر بنانے، تنگ سڑکوں کی کشادگی اور فٹ پاتھوں پر قائم غیرمجازقبضوں کو ہٹانے پر رہی۔ وزیر کومٹ ریڈی نے اپنی موجودگی میں جے سی بی مشینوں کے ذریعہ کئے جانے والے کاموں کا باریک بینی سے معائنہ کیا۔
انہوں نے حکام کو ہدایت دی کہ شہر کی خوبصورتی اور عوام کی سہولت کے لئے ترقیاتی کاموں میں کسی قسم کی کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی۔