مہاراشٹرا

مجلسی خاتون لیڈر کی 2 افراد کے خلاف شکایت

مجلس کی خاتون لیڈر نے ممبئی پولیس سے رجوع ہو کر دو افراد کے خلاف کارروائی کرنے کا مطالبہ کیا جنہوں نے سوشل میڈیا پر مبینہ طورپر قابل اعتراض پوسٹ ڈالے۔

ممبئی: مجلس کی خاتون لیڈر نے ممبئی پولیس سے رجوع ہو کر دو افراد کے خلاف کارروائی کرنے کا مطالبہ کیا جنہوں نے سوشل میڈیا پر مبینہ طورپر قابل اعتراض پوسٹ ڈالے۔

متعلقہ خبریں
سابق میئر اور ایم آئی ایم لیڈر عبدالملک پر فائرنگ کیس میں دو گرفتار
دونوں جماعتوں نے حیدرآباد کو لیز پر مجلس کے حوالے کردیا۔ وزیر اعظم کا الزام (ویڈیو)
بی جے پی کے خلاف الیکشن کمیشن سے شکایت
سوشل میڈیا کی تباہ کاریوں سے خودکو اوراپنی نسل کو بچائیں: محمد رضی الدین رحمت حسامی
25پروازوں میں بم کی اطلاع

ممبئی مجلس کی مہیلاسیل کی صدر رضوانہ خان نے پولیس کو بتایا کہ دونوں نے ایکس پر ان کے اور ان کی پارٹی کے رفیق اور سابق رکن اسمبلی وارث پٹھان کے خلاف لائق مذمت ریمارکس کیے ہیں۔

پولیس کو دونوں کے خلاف تعاقب کرنے، جنسی ہراسانی اور فرقہ وارانہ تبصرے کرنے پر ایف آئی آر درج کرنی چاہیے۔

مالوانی پولیس اسٹیشن کے عہدیدار نے کہا کہ خان کی درخواست کی تحقیقات کی جارہی ہے اور ضرورت پڑنے پر ایف آئی آر درج کی جائے گی۔