Uncategorized

حکومت کی ویب سائٹس پر ڈیجیٹل مواد کی تباہی پر تشویش کا اظہار : کے ٹی آر

بی آر ایس کے کارگزار صدر کے ٹی راما راؤ نے تلنگانہ حکومت کی ویب سائٹس اور سوشل میڈیا ہینڈلس پر ڈیجیٹل تباہی پر شدید تشویش کا اظہار کیا۔

حیدرآباد: بی آر ایس کے کارگزار صدر کے ٹی راما راؤ نے تلنگانہ حکومت کی ویب سائٹس اور سوشل میڈیا ہینڈلس پر ڈیجیٹل تباہی پر شدید تشویش کا اظہار کیا۔

متعلقہ خبریں
1969 کی تحریک میں طلبہ پر کس نے گولی چلانے کی ہدایت دی؟ کے ٹی آر کا سوال
کے ٹی آر کے بے مقصد انٹرویوز سے پارٹی کو شکست
راج دیپ سردیسائی کے ٹوئٹ پر کے ٹی آر کا جواب
تکو گوڑہ سے جھوٹ کی تشہیر، بی آر ایس قائد کے ٹی آر کا الزام
بی آر ایس کو ٹی آر ایس سے موسوم کرنے کا امکان

چیف سکریٹری شانتی کماری کے نام تحریر کردہ مکتوب میں، کے ٹی آر نے ڈیجیٹل مواد کو غائب کرنے کے خطرناک رجحان پر تشویش ظاہر کی، انہوں نے خیال ظاہر کیا کہ یہ حکومت تلنگانہ کے اندر بعض عناصر کی جانب سے جان بوجھ کر تخریب کاری کی کارروائی ہے۔

انہوں نے عوامی ڈومین سے ہٹائے گئے تمام مواد کو فوری طور پر بحال کرنے کی درخواست کی اور چیف سکریٹری پر زور دیا کہ وہ ڈیجیٹل تباہی سے نمٹنے کے لئے ضروری کارروائی کریں۔

انہوں نے عوامی فنڈز کا استعمال کرتے ہوئے تخلیق کردہ ڈیجیٹل مواد کو محفوظ کرنے کی اہمیت پر زور دیا۔ کے ٹی راما راو نے کہا کہ یہ معلومات تلنگانہ کی تاریخ کا ایک اہم حصہ ہیں اور اس کا تعلق تلنگانہ کے عوام سے ہے نہ کہ کسی فرد یا سیاسی جماعت سے۔

انہوں نے مزید کہا کہ آنے والی نسلیں چند لوگوں کی خواہشات کی بنیاد پر اس سرکاری املاک کی تباہی کو معاف نہیں کریں گی۔ انہوں نے چیف سکریٹری سے مطالبہ کیا کہ وہ ریاست کے فزیکل اور ڈیجیٹل اثاثوں کے محافظ کے طور پر اپنی ذمہ داری کو پورا کریں اور اس قیمتی معلومات کے تحفظ اور بحالی کو یقینی بنائیں۔

انہوں نے کہا کہ ریاستی تاریخ کا صفحہ جس میں ماضی کے دور سے لے کر ریاست کی تشکیل تک تلنگانہ کی مختصر تاریخ موجود ہے کو حذف کردیا گیا ہے۔ یہ عالمی سطح پر شہریوں، سیاحوں، محققین اور سرمایہ کاروں کے لئے ایک ضروری وسیلہ ہے۔

رپورٹس کے صفحہ (www.telangana.gov.in/https://reports) جس میں حکومت تلنگانہ نے 2014 اور 2023 کے درمیان اہم رپورٹیں جاری کی تھیں، کو بھی حذف کر دیا گیا۔ انہوں نے کہا کہ یہ رپورٹس طلباء، محققین اور سرمایہ کاروں کے لئے انمول سرمایہ ہیں۔

تلنگانہ کے چیف منسٹر کی ویب سائٹ (https://cm.telangana.gov.in) جہاں سابق چیف منسٹر کے چندر شیکھر راؤ کے دور اقتدارکی تفصیلات محفوظ تھیں کو بھی حذف کر دیا گیا ہے۔بی آر ایس کے کارگزار صدر و رکن اسمبلی کے ٹی آر نے اپنے مکتوب میں یہ بات بتائی۔

a3w
a3w