جموں و کشمیر
مسجد میں فوجیوں کے داخل ہونے کی مذمت، جئے شری رام کے نعرے لگانے پر مجبور کیا
تین سابق چیف منسٹرس غلام نبی آزاد‘عمرعبداللہ اور محبوبہ مفتی نے اپنے سوشیل میڈیا ٹوئٹرپیجس پر اس واقعہ کی مذمت کی۔

سری نگر: جموں وکشمیر کے ضلع پلوامہ میں ایک مسجد میں بعض فوجیوں کے مبینہ داخل ہونے کی سبھی سیاسی جماعتوں نے مذمت کی ہے۔
پلوامہ ضلع کے موضع زدورا کے لوگوں کا الزام ہے کہ بعض فوجی مسجد میں داخل ہوئے اور انہوں نے مسلمانوں کو ’جئے شری رام کے نعرے لگانے پر مجبورکیا۔
فوج کی طرف سے اس واقعہ پرابھی تک ایک لفظ بھی نہیں کہاگیا ہے۔
تین سابق چیف منسٹرس غلام نبی آزاد‘عمرعبداللہ اور محبوبہ مفتی نے اپنے سوشیل میڈیا ٹوئٹرپیجس پر اس واقعہ کی مذمت کی۔
انہوں نے مطالبہ کیا کہ وزیردفاع راج ناتھ سنگھ کو اس واقعہ کی جانچ کرانی چاہئیے اور ذمہ داروں کو سزا دینی چاہئیے۔سابق وزیراور پیپلزکانفرنس کے سربراہ سجاد غنی لون نے بھی مذمت کی۔