انٹرٹینمنٹ

ناگا بابو کے ٹوئٹس پر رام گوپال ورما کا جوابی حملہ

سوشل میڈیا پرایک ویڈیوپوسٹ کرتے ہوئے آزادخیال فلم سازرام گوپال ورما نے دعویٰ کیاکہ انہوں نے جناسیناپارٹی اور پون کلیان کے مداح کی حیثیت سے ٹوئٹس کئے تھے۔

حیدرآباد: متنازعہ فلمسازرام گوپال ورما (آرجی وی) نے اداکارناگابابوپرجوابی حملہ کیا۔ قبل ازیں ناگابابو نے ٹوئٹس پر رام گوپال ورما پر حملہ کیاتھا جس پر فلمسازنے جوابی حملہ کرتے ہوئے کہاکہ ناگابابو‘اپنے بڑے بھائی چرنجیوی اورچھوٹے بھائی پون کلیان کے لئے اہم ہوسکتے ہیں مگروہ میرے لئے اہم نہیں ہیں۔

سوشل میڈیا پرایک ویڈیوپوسٹ کرتے ہوئے آزادخیال فلم سازرام گوپال ورما نے دعویٰ کیاکہ انہوں نے جناسیناپارٹی اور پون کلیان کے مداح کی حیثیت سے ٹوئٹس کئے تھے۔

اگرپون کلیان ان ٹوئٹس کونہ سمجھ پائے ہیں تویہ میری بدقسمتی ہے مگر پون کلیان کی سب سے بڑی بدقسمتی یہ ہے کہ وہ بھائی کو اپنا مشیر بنارکھے ہیں۔ پون کلیان کی صدر ٹی ڈی پی وسابق چیف منسٹر این چندرابابونائیڈو سے ملاقات پر رام گوپال ورما نے گزشتہ ہفتہ ایک ٹوئٹ کرتے ہوئے نیاتنازعہ کھڑا کردیا تھا۔ فلم ڈائرکٹر نے الزام عائد کیا کہ پون کلیان نے کاپوبرادری کے مفادات کوکمابرادری کے پاس رہن رکھ دیا ہے۔

آرجی وی نے تحریر کیا کہ میں نے کبھی یہ نہیں سوچاتھا کہ پیسوں کے خاطرپون کلیان اپنی کاپوبرادری کو کمابرادری کے ہاتھوں رہن رکھ دیں گے۔ آرآئی پی کاپوس اورمبارکیادکما‘ورما نے ٹوئٹ کرتے ہوئے یہ بات کہی۔

اس طرح کے ٹوئٹ پر ناگا بابو نے رام گوپال ورما کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا اورانہوں نے ریمارک کیاکہ رام گوپال ورما‘اپنے مفاد کے لئے کسی بھی حدتک گرسکتے ہیں۔

انہوں نے حکمراں جماعت وائی ایس آر کانگریس پارٹی کے قائد کوبھی تنقید کا نشانہ بنایا جنہوں نے یہ الزام عائد کیاتھاکہ ایک پیاکیج کے لئے پون کلیان‘نائیڈوکے لئے کام کررہے ہیں۔ چرنجیوی اوران کے بھائیوں کو نشانہ بنانے کے لئے رام گوپال ورما جانے جاتے ہیں۔