دہلی

”استعمال کرو اور پھینکو“ نتیش کمار کے ورک کلچر کا حصہ : چراغ پاسوان

چراغ پاسوان نے کہاکہ نتیش کمار اقتدار کی ہوس میں باربار پارٹیوں اور لوگوں کا استعمال کیا ہے۔ انہوں نے اپنی موجودہ حلیف جماعت آر جے ڈی اور بی جے پی کو بھی کئی مرتبہ چھوڑدیا تھا اور کہا تھا کہ وہ دوبارہ ان کے ساتھ کبھی اتحاد نہیں کریں گے۔

نئی دہلی: لوک جن شکتی پارٹی (رام ولاس) کے لیڈر چراغ پاسوان نے آج چیف منسٹر بہار نتیش کمار کے اس دعویٰ پر ان کا مذاق اڑایا کہ وہ بی جے پی کے ساتھ دوبارہ ہاتھ ملانے کے بجائے مرجانا پسند کریں گے۔

متعلقہ خبریں
وقت بدلتے دیر نہیں لگتی: نتیش کمار اور چندرابابونائیڈو کو کانگریس قائد کا انتباہ
بہار کو خصو صی موقف کے مطالبہ پر بحث تکرار
قومی سیاست میں نائیڈو کو بادشاہ گرکا کردار ادا کرنیکا پھر موقع
لالو پرساد یادو کے زیادہ بچوں پر نتیش کمار کا طنز
میرے دروازے ہمیشہ کھلے ہیں: لالو پرساد یادو

انہوں نے کہا کہ ”استعمال کرو اور پھینکو“ ان کے ورک کلچر کا ایک حصہ ہے اور جنتادل یو لیڈر نے ماضی میں بھی ایسے ہی ریمارکس کئے تھے۔ پاسوان نے احاطہ ئ پارلیمنٹ میں نامہ نگاروں سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ کمار پر بھروسہ نہیں کیا جاسکتا۔

 کیونکہ انہوں نے اقتدار کی ہوس میں باربار پارٹیوں اور لوگوں کا استعمال کیا ہے۔ انہوں نے اپنی موجودہ حلیف جماعت آر جے ڈی اور بی جے پی کو بھی کئی مرتبہ چھوڑدیا تھا اور کہا تھا کہ وہ دوبارہ ان کے ساتھ کبھی اتحاد نہیں کریں گے۔

a3w
a3w