تلنگانہ اسٹیٹ پبلک سرویس کمیشن گروپ -1 پریلمس امتحان کا انعقاد
گزشتہ امتحانات کو ذہن میں رکھتے ہوئے عہدیداروں نے کہا کہ انہوں نے کسی بھی ناخوشگوار واقعہ کو رونما ہونے سے روکنے کے لئے وسیع انتظامات کئے ہیں۔
حیدرآباد: تلنگانہ اسٹیٹ پبلک سرویس کمیشن (ٹی ایس پی ایس سی) گروپ -1 کے پریلمس کا امتحان آج منعقد ہوا۔ کمیشن جس نے گزشتہ سال پرچہ کے لیک ہونے کے سبب اس امتحان کو منسوخ کر دیا تھا، نے آج دوبارہ امتحا ن منعقد کیا۔ اس سلسلہ میں خصوصی انتظامات کیے گئے تھے۔
پولیس نے امتحانی مراکز پر دفعہ 144 نافذ کر دی تھی۔گزشتہ امتحانات کو ذہن میں رکھتے ہوئے عہدیداروں نے کہا کہ انہوں نے کسی بھی ناخوشگوار واقعہ کو رونما ہونے سے روکنے کے لئے وسیع انتظامات کئے ہیں۔ یہ امتحان ریاست بھر میں 994 مراکز پربیک وقت منعقد ہوا۔
امیدواروں کوہال ٹکٹ کے ساتھ اصلی کارآمد تصویری شناختی کارڈ جیسے پاسپورٹ‘پان کارڈ‘ ووٹرآئی ڈی‘آدھار‘گورنمنٹ ایمپلائی کارڈ‘ ڈرائیورنگ لائسنس وغیرہ ساتھ رکھنا ضروری قراردیاگیا تھا۔
گروپ ون پریلمنری امتحان میں شرکت کرنے والے امیدواروں کو جوتوں کے بجائے صرف چپل پہن کر امتحانی مراکز پہنچنے کی ہدایت دی گئی تھی۔