جموں و کشمیر

سپریم کورٹ کا فیصلہ خدا کا فیصلہ نہیں ہے: محبوبہ مفتی

پی ڈی پی صدرمحبوبہ مفتی نے آج یہاں کہا ہے کہ ان کی پارٹی جموں وکشمیر کے خصوصی موقف کی بحالی کیلئے جدوجہد جاری رکھے گی۔ محبوبہ مفتی نے ادعا کیا ہے کہ دفعہ 370 سے متعلق سپریم کورٹ کا فیصلہ خدا کا فیصلہ نہیں ہے۔

سری نگر: پی ڈی پی صدرمحبوبہ مفتی نے آج یہاں کہا ہے کہ ان کی پارٹی جموں وکشمیر کے خصوصی موقف کی بحالی کیلئے جدوجہد جاری رکھے گی۔ محبوبہ مفتی نے ادعا کیا ہے کہ دفعہ 370 سے متعلق سپریم کورٹ کا فیصلہ خدا کا فیصلہ نہیں ہے۔

متعلقہ خبریں
جنوبی کشمیر سے آج رکن پارلیمنٹ بھی چھینا جا رہا ہے:محبوبہ مفتی
محبوبہ مفتی نے انڈیا اتحاد چھوڑنے کی تردید کردی
عصمت دری کے ملزم تھانہ انچارج کی ضمانت منسوخ
سپریم کورٹ میں نوٹ برائے ووٹ کیس کی سماعت ملتوی
26ہزار اساتذہ کی تقرری منسوخی پر روک لگانے سے سپریم کورٹ کا انکار

صدر پی ڈی پی نے مزید کہا ہے کہ ہم ریاست کے خصوصی موقف کی بحالی کیلئے کوشش کریں گے۔ 11 دسمبر کو سپریم کورٹ کی جانب سے کئے گئے فیصلہ پر تبصرہ کرتے ہوئے انہوں نے کہا ہے کہ ہم‘ ریاست کے عوام کی خواہشات کو پیش نظررکھتے ہوئے کوششیں جاری رکھیں گے تاکہ ریاست کا سابق موقف بحال ہوسکے۔

انہوں نے کہا کہ ریاست میں اسمبلی انتخابات کے بعجلت ممکنہ انعقاد کیلئے بھی ہماری کوششیں جاری رکھیں گے۔ محبوبہ مفتی نے کہا ہے کہ سپریم کورٹ کے فیصلہ سے ہم دلبرداشتہ نہیں ہوئے ہیں بلکہ ہم مختلف امور کا جائزہ لے رہے ہیں تاکہ اپنے مقصد کی تکمیل کی راہ ہموار ہوسکے۔

انہوں نے کہا کہ آج جو ججس نے فیصلہ دیا ہے بعد میں دوسرے ججس کوئی اور فیصلہ دے سکتے ہیں۔ اس لئے ہم سپریم کورٹ کے فیصلہ کو خدا کا فیصلہ نہیں کہہ سکتے۔ صدر پی ڈی پی نے ان تاثرات کا اظہارکپواڑہ میں اخباری نمائندوں کے ساتھ بات چیت کرتے ہوئے کیا۔