تلنگانہ

راہول گاندھی کی چیف منسٹر ریونت ریڈی کو مبارکباد

راہول گاندھی نے ٹوئیٹ کرتے ہوئے کہا کہ عوامی حکمرانی کے کام کا آغاز ہوگیا ہے۔ ہم سنہرے تلنگانہ کے خواب اور ہماری ضمانتوں کو پورا کریں گے۔

حیدرآباد: اے آئی سی سی کے سابق صدر راہول گاندھی نے تلنگانہ کے چیف منسٹر ریونت ریڈی اوران کی ٹیم کو مبارکباد پیش کی۔ انہوں نے ٹوئیٹ کرتے ہوئے کہا کہ عوامی حکمرانی کے کام کا آغاز ہوگیا ہے۔ ہم سنہرے تلنگانہ کے خواب اور ہماری ضمانتوں کو پورا کریں گے۔

متعلقہ خبریں
آرام گھر فلائی اوور کا چیف منسٹر کے ہاتھوں افتتاح
مولانا صابر پاشاہ قادری: حضرت حمزہؓ کے کردار سے نئی نسل کو روشناس کرائیں
گوالیار کی شاہی ریاست نے انگریزوں کی حمایت کی تھی:پون کھیڑا
بی آر ایس کی رکن قانون ساز کونسل کویتا کی کانگریس حکومت اور چیف منسٹر ریونت ریڈی پر شدید تنقید
فنڈز تو مختص ہوئے، مگر خرچ کیوں نہیں؟ تلنگانہ میں 75 فیصد اقلیتی بہبود بجٹ غیر استعمال شدہ

ریونت ریڈی نے حلف برداری کے بعد ایل بی اسٹیڈیم میں عوام سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ریاست کے عوام حکومت کے حصہ دار ہیں۔ بہ حیثیت چیف منسٹر  وہ عوام سے یہ وعدہ کررہے ہیں۔یہ کہتے ہوئے کہ کئی طرح کی جدوجہد اور قربانیوں کے بعد علیحدہ ریاست تلنگانہ کی تشکیل عمل میں آئی ہے۔

ریونت ریڈی کہا کہ وزیراعلی کی سرکاری قیام گاہ پرگتی بھون کے بیریکیڈس ہٹادیئے گئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ کل 10 بجے دن جیوتی راو پھولے پرجابھون میں پرجا دربار منعقد کیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ وہ حکمراں نہیں عوام کے خادم ہیں۔