تلنگانہ

این ڈی اے400نشستوں پر کامیاب ہوکر تیسری بار اقتدار میں آئے گی۔وزیراعظم کا تلنگانہ کے ضلع جگتیال میں جلسہ سے خطاب

وزیر اعظم نریندر مودی نے یقین ظاہر کیا کہ این ڈی اے400نشستوں پر کامیاب ہوکر تیسری بار اقتدار میں آئے گی۔

حیدرآباد: وزیر اعظم نریندر مودی نے یقین ظاہر کیا کہ این ڈی اے400نشستوں پر کامیاب ہوکر تیسری بار اقتدار میں آئے گی۔

متعلقہ خبریں
ماہ صیام کا آغاز، مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اعلان
میں نے حکمت عملی کے تحت لوک سبھا الیکشن نہیں لڑا: پرینکا کا انٹرویو (ویڈیو)
400 نشستیں ملنے پر کاشی اور متھرا میں عالیشان مندر بنائیں گے: گری راج سنگھ
تلنگانہ میں ٹی ایس کے بجائے ٹی جی استعمال کی ہدایت، احکام جاری
این ڈی اے کو 150 نشستیں تک نہیں ملیں گی: راہول گاندھی

انہوں نے کہا کہ عوام نے ان انتخابات سے پہلے فیصلہ کر لیا ہے کہ مودی کو تیسری بار وزیر اعظم بنائیں گے۔ تلنگانہ کے جگتیال ضلع میں منعقدہ بی جے پی کی وجے سنکلپ سبھا سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعظم نے کہا کہ تلنگانہ کے عوام 13 مئی کو ایک نئی تاریخ رقم کرنے والے ہیں۔

انہوں نے ریمارک کیا کہ لوک سبھا انتخابات میں تلنگانہ میں بی آر ایس اور کانگریس کو شکست ہوگی۔ انہوں نے کہا کہ بی جے پی بتدریج تلنگانہ میں مضبوط ہورہی ہے۔انہوں نے ریاست میں ہزاروں کروڑ روپے کی لوٹ مار کے لیے بی آر ایس کو ذمہ دار قراردیا۔انہوں نے کہاکہ کانگریس اپنی ضمانتوں پر عوام کو دھوکہ دے رہی ہے۔

انہوں نے کہاکہ تلنگانہ کی بھی ترقی تب ہی ہو گی جب ملک ترقی کرے گا۔ کانگریس نے ریاست کو اپنے اے ٹی ایم میں تبدیل کر دیا ہے۔ بی آرایس کی ڈکیتی پر کانگریس خاموش ہے اور تلنگانہ کا پیسہ اب دہلی پہنچ رہا ہے۔انہوں نے کہا کہ خاندانی پارٹیاں ملک کو لوٹنے کی سیاست کرتی ہیں۔ ملک میں کسی بھی ڈاکہ کو دیکھیں توخاندانی پارٹیاں اس کے پیچھے ہیں۔

مودی نے الزام لگایا کہ بی آرایس پارٹی کالیشورم پروجیکٹس میں بدعنوانی میں ملوث ہے۔ وزیر اعظم نے کہا کہ تلنگانہ کی زمین کوئی عام زمین نہیں ہے بلکہ جنگجوؤں کی سرزمین ہے۔انہوں نے کہا کہ اقتدار میں آنے کے بعد کانگریس نے عوام کے جذبات کی پرواہ نہیں کی۔

انہوں نے کہا کہ دونوں کانگریس بی آر ایس پارٹیاں تلنگانہ کے عوام کو دھوکہ دے رہی ہیں۔یہ کہتے ہوئے کہ وہ وراثت کی سیاست کا خاتمہ چاہتے ہیں،انہوں نے کہاکہ ٹوجی اسکام، کالیشورم اور میڈی گڈہ کے دھوکہ دہی کے معاملات تلنگانہ میں ہی ہوئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ دہلی شراب گھوٹالہ بھی تلنگانہ میں بھی ہوا ہے۔

مودی نے کہا کہ انہوں نے 6,400 کروڑ روپے سے راما گنڈم کھاد فیکٹری کی تزئین نو کے اقدامات کئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ بی آر ایس اور کانگریس حکومتوں نے ہلدی کے کسانوں کی کوئی پرواہ نہیں کی۔ ہلدی کی قیمت 6 ہزار روپے سے بڑھا کر 30 ہزار روپے فی کوئنٹل کر دی گئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہاں کی حکومتیں نظام شوگر فیکٹری نہیں کھول سکیں۔

یہ کہتے ہوئے کہ ا قتدار میں واپسی پر آئندہ دس سال کو تلنگانہ کی ترقی پر وہ توجہ دیں گے،انہوں نے کہا کہ بی جے پی تلنگانہ میں کانگریس اور بی آر ایس کا صفایا کر دے گی۔ان جماعتوں کو اپنے لیے اقتدار بچانے سے زیادہ عوام کی فلاح و بہبود کے فیصلے کرنا ضروری ہے۔

انہوں نے کہا کہ اگر تلنگانہ میں بی جے پی کی حکومت ہوتی تو اس ریاست کی بہت ترقی ہوتی۔ انہوں نے کہا کہ بی آر ایس کے خلاف عوام کی برہمی اسمبلی انتخابات میں سامنے آئی ہے۔