تلنگانہ
کانگریس نے راکیش شیٹی کو تلنگانہ انتخابات کے لیے بطور مبصر مقرر کیا
کانگریس نے جمعہ کو مہاراشٹر پردیش کانگریس سیوا دل کے ورکنگ صدر راکیش شیٹی کو تلنگانہ اسمبلی انتخابات کے لئے مبصر مقرر کیا۔

ممبئی: کانگریس نے جمعہ کو مہاراشٹر پردیش کانگریس سیوا دل کے ورکنگ صدر راکیش شیٹی کو تلنگانہ اسمبلی انتخابات کے لئے مبصر مقرر کیا۔
مہاراشٹر کے انچارج، سیوا دل کے قومی جنرل سکریٹری اور چیف آرگنائزر لال جی مشرا نے آج ایک بیان میں یہ جانکاری دی۔
کانگریس کے سینئر لیڈر مسٹر شیٹی نے کہا کہ انہوں نے ریاست بھر میں سیوا دل کے رضاکاروں کو منظم کرنے کے لیے ایک پرجوش منصوبے کا خاکہ پیش کیا ہے، جس کا مقصد پارٹی کی موجودگی اور آئندہ انتخابات کے لیے حکمت عملی کو مزیدمضبوط بنانا ہے۔
مسٹرشیٹی کا ماننا ہے کہ پارٹی کے پیغام کو مؤثر طریقے سے پہنچانے اور ووٹروں کے خدشات کو دور کرنے سے، ہم انتخابات میں کامیابی کے اپنے امکانات کو نمایاں طور پر بڑھا سکتے ہیں۔