جرائم و حادثات

بیگم پیٹ فلائی اوور پر سڑک حادثہ، ڈی سی ایم ویان کے ٹائر ٹوٹ گئے

حادثہ اس وقت پیش آیا جب گاڑی بیگم پیٹ سے پنجہ گٹہ کی طرف جا رہی تھی۔ حادثہ کے نتیجے میں ڈی سی ایم کے اگلے پہیے ٹوٹ گئے، جس سے فلائی اوور پر طویل ٹریفک جام ہو گیا۔

حیدرآباد: بیگم پیٹ فلائی اوور پر آج صبح ایک تیز رفتار ڈی سی ایم ڈیوائیڈر سے ٹکرا گئی، جس کے باعث علاقہ میں خوف و ہراس پھیل گیا اور ٹریفک کا نظام درہم برہم ہوگیا۔ حادثہ اس وقت پیش آیا جب گاڑی بیگم پیٹ سے پنجہ گٹہ کی طرف جا رہی تھی۔ حادثہ کے نتیجے میں ڈی سی ایم کے اگلے پہیے ٹوٹ گئے، جس سے فلائی اوور پر طویل ٹریفک جام ہو گیا۔

متعلقہ خبریں
طالبات کی خفیہ فلمبندی‘ ضبط شدہ فونس میں ہنوز کوئی فحش ویڈیوز نہیں پائے گئے: پولیس (ویڈیو)
سنبھل فساد عدالتی کمیشن کا کل دورہ
ضلع سرسلہ میں 30بندر مردہ پائے گئے
بابا صدیقی قتل کیس میں 11 ویں گرفتاری
بھگوان کو تو سیاست سے دور رکھیں: سپریم کورٹ

پولیس نے فوری طور پر موقع پر پہنچ کر صورتحال پر قابو پایا اور ٹریفک کو بحال کروایا۔ حادثہ کی ابتدائی تحقیقات کے مطابق ڈرائیور کی نیند کے باعث یہ حادثہ پیش آیا۔ خوش قسمتی سے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا، تاہم پولیس نے مقدمہ درج کر کے مزید تفتیش شروع کر دی ہے۔