دہلی

کانگریس نے مسلم تنظیم کو 10 فیصد کوٹہ کا تیقن دیا: بی جے پی

نئی دہلی (پی ٹی آئی) بی جے پی نے ہفتہ کے دن دعویٰ کیا کہ مہاراشٹرا پردیش کانگریس نے ایک مسلم تنظیم کو تیقن دیا ہے کہ ریاست میں مہاوکاس اگھاڑی کی حکومت بننے پر اقلیتی فرقہ کو نوکریوں اور تعلیم میں 10 فیصد کوٹہ دیا جائے گا اور آر ایس ایس پر امتناع عائد کردیا جائے گا۔

متعلقہ خبریں
مرکزی وزیرکشن ریڈی کا دورہ سعودی عرب
متھن ریڈی کو ای ڈی کی نوٹس، شراب اسکام معاملہ میں پوچھ تاچھ
مہاراشٹرا حکومت فضول خرچی میں ملوث:کانگریس
ریونت ریڈی کرپشن کے شہنشاہ، تلنگانہ کے مفادات کو نظرانداز کر رہے ہیں: کویتا
سرینواس یادو ترقیاتی کاموں میں بری طرح ناکام: ڈاکٹر کوٹا نیلیما کا الزام

بی جے پی ہیڈکوارٹرس میں پریس کانفرنس سے خطاب میں سینئر قائد روی شنکر پرساد نے کہا کہ آل انڈیا علماء بورڈ نے اسمبلی الیکشن میں مشروط تائید کی پیشکش کرتے ہوئے مہاوکاس اگھاڑی قائدین کو لکھا تھا۔

تکلیف دہ بات یہ ہے کہ جواب میں مہاراشٹرا پردیش کانگریس نے تیقن دیا کہ مہاراشٹرا میں اگر ہماری حکومت بنتی ہے تو مسلم تنظیم کے مطالبات پورا کرنے کے اقدامات یقیناً کئے جائیں گے۔