تلنگانہ

کانگریس کو 80 نشستوں پر کامیابی کا دعویٰ ایک بھی نشست کم آنے پر کسی بھی سزا کیلئے تیار ہوں: ریونت ریڈی

صدر ٹی پی سی سی اے ریونت ریڈی نے کہا کہ مجوزہ انتخابات میں کانگریس پارٹی کو  80 حلقوں سے ایک بھی کم حلقہ پر کامیابی ملے گی تو وہ کسی بھی سزا کے لئے تیار ہیں۔

حیدرآباد: صدر ٹی پی سی سی اے ریونت ریڈی نے کہا کہ مجوزہ انتخابات میں کانگریس پارٹی کو  80 حلقوں سے ایک بھی کم حلقہ پر کامیابی ملے گی تو وہ کسی بھی سزا کے لئے تیار ہیں۔

متعلقہ خبریں
مثالی پڑوس، مثالی معاشرہ جماعت اسلامی ہند، راجندر نگر کا حقوق ہمسایہ ایکسپو
کوہ مولا علی: کویتا کا عقیدت بھرا دورہ، خادمین کے مسائل اور ترقیاتی کاموں کی سست روی پر اظہار برہمی
مودی اور کے سی آر پر مذہب اور ذات کی سیاست کا الزام
تلنگانہ انتخابات: ووٹ دینے کے لیے آنے والے دو افراد کی موت
ورنگل میں جشن عید میلاد النبی ﷺ کا بھرپور اہتمام

ریونت ریڈی آج نظام آباد رورل حلقہ سے کانگریس اُمیدوار کی تائید میں انتخابی جلسہ سے خطاب کررہے تھے۔ انہوں نے کہا کہ کے سی آر کو اپنے عہدے سے محروم ہونے کا ڈر ہے۔ اسی لئے وہ دماغی توازن کھوچکے ہیں اور کانگریس کے خلاف بہکی بہکی باتیں کررہے ہیں۔

واضح رہے کہ کے سی آر نے کل کہا تھا کہ کانگریس کو 20 سے زیادہ نشستوں پر کامیابی نہیں ملے گی۔ نظام آباد کے لوگ گواہ ہیں کہ کانگریس پارٹی 80 سے کم نشستوں پر کامیابی حاصل نہیں کرے گی۔ اگر ایک بھی نشست کم آئے گی وہ تو وہ کسی بھی سزا کے لئے تیار ہیں۔

ریونت ریڈی نے سوال کیا کہ کیا کے سی آر سری رام ساگر اور کالیشورم پروجیکٹ کے نام پر ووٹ مان سکتے ہیں۔ کے سی آر کو یہ چالنج قبول کرنا چاہیے۔ انہوں نے عوام سے اپیل کی کہ وہ چوروں کی حکومت کو بے دخل کریں اور ریاست میں اندراماں راج لانے کے لئے کانگریس کو اقتدار میں لائیں۔

اندرا ماں راج کا مطلب غریبوں کی حکومت کو اقتدار میں لانا ہے۔ اندرا ماں راج میں بے گھر افراد میں مکانات تقسیم کئے گئے۔ کسانوں کے قرض معاف کئے گئے۔ بنجر زمینات کو کاشت کے قابل بنایا گیا۔ ایس ٹی طبقہ کو تحفظات دیئے گئے۔ ریونت ریڈی نے کہا کہ کانگریس کی حکومت ڈاکواؤں کی نہیں ہوگی بلکہ دیانتدارلوگوں کی حکومت ہوگی۔

کسی بھی کام کے لئے کمیشن وصول نہیں کریں گی۔ اندرا ماں راج میں غریب کی عوام کی فلاح و بہبود کا کام انجام پائیں گے۔ ریونت ریڈی نے کہا کہ پولیس عہدیداروں کو یاد رکھنا چاہیے کہ 9 دسمبر کے بعد کیا ہوگا۔ اے سی پی بودھن جو بی آر ایس کارکن کی حیثیت سے کام کررہے ہیں ایسے عہدیداروں کے نام کانگریس کی ریڈ ڈائری میں درج کئے جارہے ہیں جو کانگریس کارکنوں کو ہراساں کررہے ہیں۔

ریونت ریڈی نے گجویل میں انتخابی جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے کے سی آر کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا اور کہا کہ کے سی آر گجویل سے شکست کے خوف سے کاماریڈی کا رخ کیا لیکن کاماریڈی کے عوام بھی انہیں زبردست شکست سے دوچار کریں گے اور شکست کے بعد کے سی آر فام ہاؤز میں آرام کرنے کا اعتراف بھی کرچکے ہیں۔