تلنگانہ
کے ٹی آر کے خلاف الیکشن کمیشن سے کانگریس کی شکایت
کانگریس نے کارگذار صدر بی آر ایس کے ٹی راما راؤ کے خلاف الیکشن کمیشن آف انڈیا سے شکایت کی ہے۔

حیدرآباد: کانگریس نے کارگذار صدر بی آر ایس کے ٹی راما راؤ کے خلاف الیکشن کمیشن آف انڈیا سے شکایت کی ہے۔
تفصیلات کے مطابق کانگریس قائد و ینوگوپال سوامی نے کے ٹی آر کے گزشتہ دنوں جلسہ عام سے خطاب کے دوران کہئے گئے جملہ کہ آپ ہر پارٹی سے رقم وصول کریں مگر ووٹ کا استعمال صرف بی آر ایس کے حق میں کریں، پراعتراض کرتے ہوئے کے ٹی آر کے خلاف کارروائی کرنے کا مطالبہ کرتے ہوئے الیکشن کمیشن آف انڈیا کے نام مکتوب تحریر کیا گیا۔
وینوگوپال سوامی نے کہا کہ اگر کے ٹی آر کے خلاف اندرون تین یوم کارروائی نہیں کی جاتی ہے تو وہ تلنگانہ اسٹیٹ ہائی کورٹ میں رٹ داخل کرنے پر مجبور ہوجائیں گے۔