شمالی بھارت

مہا کمبھ کے انعقاد کی ذمہ داری یوگی کے بجائے کسی اور کو دی جائے: کانگریس

جس طرح کی بھیڑ اور نامکمل انتظامات تھے اس کی وجہ سے اس طرح کے حادثے کا امکان تھا۔

نئی دہلی: کانگریس نے پریاگ راج مہاکمبھ میں مہااسنان کے دوران ہونے والی بھگدڑ کو وزیر اعلی یوگی آدتیہ ناتھ کی ناکامی قرار دیتے ہوئے مطالبہ کیا ہے کہ آئندہ امرت اسنان کے انعقاد کی ذمہ داری کسی اور موثر منتظم کو سونپی جائے۔

متعلقہ خبریں
انڈیا بلاک کا اتحاد ہریانہ میں نئی تاریخ رقم کرسکتا ہے: اکھلیش
کانگریس کا مقصد خود کو خواتین کی انجمنوں کو مضبوط بنانا ہے
وزیراعظم۔ وزیر داخلہ کی جوڑی نے الیکشن کمیشن کی آزادی ختم کردی: کانگریس
9 نومبر کی تاریخ گزرگئی، اتراکھنڈمیں یو سی سی لاگو نہ ہونے پر کانگریس کا طنز
آسام کے اسمبلی حلقہ سماگوڑی میں بی جے پی اور کانگریس ورکرس میں ٹکراؤ

بدھ کو یہاں جاری ایک بیان میں کانگریس کے کمیونیکیشن ڈپارٹمنٹ کے سربراہ پون کھیڑا نے بھگدڑ میں مارے گئے عقیدت مندوں کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ مستقبل میں ایسی صورت حال سے بچنے کے لیے وی آئی پی موومنٹ پر پابندی عائد کرکے میلہ انتظامیہ کا آپریشن ذمہ دار ہاتھوں کے حوالے کرنا چاہیے۔

مسٹرکھیڑا نے کہا، "پریاگ راج میں کمبھ اشنان کے دوران بھگدڑ میں بہت سے عقیدت مندوں کی موت انتہائی افسوسناک ہے۔

جس طرح کی بھیڑ اور نامکمل انتظامات تھے اس کی وجہ سے اس طرح کے حادثے کا امکان تھا۔

انہوں نے کہا،’’ابھی بہت سے مہااسنان باقی ہیں، ایسے میں ضروری ہے کہ وہاں اضافی سیکورٹی فورس بھیجی جائے اور میلے کے انتظام کی ذمہ داری یوگی آدتیہ ناتھ کے بجائے کسی اور بہتر منتظم کو دے کر وی وی آئی پیز کی نقل و حرکت کو روکا جائے۔ مرنے والوں کو میرا عاجزانہ خراج عقیدت۔ خدا انہیں اپنے قدموں میں جگہ دے۔”