حیدرآباد

کانگریس، انتقام کی سیاست پر یقین نہیں رکھتی: وزیر سریدھر بابو

سدی پیٹ میں ان کے اعزاز میں منعقدہ تہنیتی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے سریدھر بابو نے کہا کہ کانگریس حکومت، ترقی، خوشحالی اور جمہوریت کے احیاء کو اپنی اولین ترجیح دے گی۔

حیدرآباد: ریاستی وزیر انفارمیشن وٹکنالوجی ڈی سریدھر بابو نے آج کہا کہ کانگریس حکومت، بدلہ کی سیاست میں یقین نہیں رکھتی، ہم تمام سیاسی جماعتوں اور قائدین کو ساتھ لے کر ریاست کو مزید ترقیافتہ اور خوشحال بنانے کیلئے کام کریں گے۔

متعلقہ خبریں
جلسۂ فیضانِ اولیاء کا انعقاد، علم و روحانیت سے بھرپور پروگرام
جمعہ: دعا کی قبولیت، اعمال کی فضیلت اور گناہوں کی معافی کا سنہری دن،مولانامفتی ڈاکٹر حافظ محمد صابر پاشاہ قادری کا خطاب
ہائٹیکس نے ہائیدرآباد کڈز فیئر 2025 کے 18ویں ایڈیشن کا اعلان کر دیا
زندہ دلان کے مزاحیہ مشاعروں کی  دنیا  بھر میں منفرد شناخت،پروفیسرایس ا ے شکور، نواب قادر عالم خان کی شرکت
علم و ادب کی خدمات کا اعتراف زندہ قوموں کی پہچان: جشنِ ڈاکٹر محسن جلگانوی

 سدی پیٹ میں ان کے اعزاز میں منعقدہ تہنیتی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے سریدھر بابو نے کہا کہ کانگریس حکومت، ترقی، خوشحالی اور جمہوریت کے احیاء کو اپنی اولین ترجیح دے گی۔ ریاست کو نہ صرف ملک بلکہ عالمی سطح پر ترقی اور خوشحالی کی علامت کے طور پر فروغ دیا جائے گا۔

زراعت، صنعتی شعبہ کو مزید مستحکم کیا جائے گا۔ عوام سے کئے گئے 6 گارنٹیز کے علاوہ منشور میں کئے گئے تمام وعدوں کو پورا کیا جائے گا۔ بے روزگار نوجوانوں کو روزگار سے جوڑنے کے اقدامات کئے جائیں گے۔ مقررہ مدت میں جاب کیلنڈر جاری کرتے ہوئے مخلوعہ جائیدادوں کو پر کیا جائے گا۔ سابق حکومت کے اچھے اقدامات کو مزید بہتر بناتے ہوئے عمل کیا جائے گا۔