حیدرآباد

تلنگانہ میں ایس ایس سی امتحانات کا 18 مارچ سے آغاز

فرسٹ لینگویج (کمپوزٹ کورس) کے اوقات صبح 9.30 بجے سے دوپہر 12.50 بجے دن تک رہیں گے اور سائنس کے لئے پارٹ-I فزیکل سائنس، پارٹ-II بائیولوجیکل سائنس، کا امتحان دو الگ الگ دنوں میں صبح 9.30 سے 11.30 بجے دن تک منعقد کیا جایگا۔

حیدرآباد: ایس ایس سی کے سالانہ امتحانات  18 مارچ سے 2 اپریل تک منعقد کیے جاینگے۔ امتحانات کے اوقات صبح 9.30 بجے سے 12.30 بجے دن ہوں گے۔

متعلقہ خبریں
گرمائی تعطیلات – بچوں کی دینی تربیت کا سنہری موقع: مولانا صابر پاشاہ قادری
زمین کے مسائل کا حل اب ایک کلک پر: بھو بھارتی پورٹل کی رونمائی جلد
وقف ترمیمی قانون، بی آر ایس کی ایوانِ بالا میں شدید مخالفت، حکومت کی سازش ناقابلِ قبول:محمود علی
حیدرآباد میں جوس شاپس بے نقاب: گندگی، زنگ آلود اوزار اور بغیر لائسنس کاروبار
کیا یہ انسان ہی ہے؟ پانچ کتے کے بچوں کو بے رحمی سے موت کے گھاٹ اتاردیا (دل دہلادینے والی ویڈیو وائرل)

فرسٹ لینگویج (کمپوزٹ کورس) کے اوقات صبح 9.30 بجے سے دوپہر 12.50 بجے دن تک رہیں گے اور سائنس کے لئے پارٹ-I فزیکل سائنس، پارٹ-II بائیولوجیکل سائنس، کا امتحان دو الگ الگ دنوں میں صبح 9.30 سے 11.30 بجے دن تک منعقد کیا جایگا۔

سرکاری ذرائع کے مطابق ریاست بھر میں امتحانات کے پرامن انعقاد کیلئے 2676 مراکز قائم کے جاینگے جہاں جملہ 5,83,385طلبہ (لڑکے 2,57,952، لڑکیاں 2,50,433) امتحانات تحریر کریں گے۔ امتحانی ڈیوٹی پر مامور عملے اور طلبہ کو  امتحانی مراکز میں موبائل فونز، الیکٹرانک آلات لیجانے کی سختی سے ممانعت رہیگی۔

طلباء کی سہولت کے لئے ڈائرکٹر آف گورنمنٹ ایگزا مینشنس تلنگانہ نے حیدرآباد کے دفتر میں کنٹرول روم قائم کیا ہے۔ ریاست میں متعلقہ ضلعی تعلیمی افسران کے ذریعہ ہال ٹکٹس اور پرنٹ شدہ فہرستیں پہلے ہی اسکولوں کو روانہ کر دی گئی ہیں۔

 امیدوار اپنے ہال ٹکٹس متعلقہ اسکول کے ہیڈ ماسٹر اور دفتر کی ویب سائٹ: www.bse.telangana.gov.in  سے حاصل کر سکتے ہیں۔ طلباء ویب سائٹ سے ہال ٹکٹ بھی ڈاؤن لوڈ کر سکتے ہیں اور امتحانات میں شرکت کر سکتے ہیں۔