تلنگانہ

جھوٹے وعدے کر کے کانگریس حکومت نے کسانوں سمیت تمام طبقات کو دھوکہ دیا: کے ٹی راما راؤ

آج کے ٹی آر پارٹی ہیڈکوارٹرس تلنگانہ بھون پہنچنے کے بعد وہاں سے سوماجی گوڑہ پریس کلب روانہ ہوتے ہوئے میڈیا سے بات کی۔ انہوں نے کہا کہ انتخابات کے دوران جھوٹے وعدے کر کے کانگریس حکومت نے کسانوں سمیت تمام طبقات کو دھوکہ دیا ہے۔

حیدرآباد: بی آر ایس کے کارگزارصدر وتلنگانہ کے سابق وزیر کے ٹی راما راؤ نے الزام عائد کیا ہے کہ ریاست تلنگانہ میں کانگریس حکومت گزشتہ 18 ماہ سے عوام کو دھوکہ دے رہی ہے۔

متعلقہ خبریں
سوشل میڈیا پوسٹ، کے ٹی آر کے خلاف 2کیس درج
ریونت ریڈی کرپشن کے شہنشاہ، تلنگانہ کے مفادات کو نظرانداز کر رہے ہیں: کویتا
کوہ مولا علی: کویتا کا عقیدت بھرا دورہ، خادمین کے مسائل اور ترقیاتی کاموں کی سست روی پر اظہار برہمی
فراست علی باقری نے ڈاکٹر راجندر پرساد کی 141ویں یومِ پیدائش پر انہیں خراجِ عقیدت پیش کیا
فیوچر سٹی کے نام پر ریئل اسٹیٹ دھوکہ، HILT پالیسی کی منسوخی تک جدوجہد جاری رہے گی: بی آر ایس


وزیر اعلیٰ ریونت ریڈی کی جانب سے "زرعی شعبہ میں کس نے کیا کیا؟” کے عنوان پر کھلی بحث کے چیلنج کو قبول کرتے ہوئے کے ٹی آر نے کہا کہ وہ اس مباحثہ کے لیے پوری طرح تیار ہیں۔


آج کے ٹی آر پارٹی ہیڈکوارٹرس تلنگانہ بھون پہنچنے کے بعد وہاں سے سوماجی گوڑہ پریس کلب روانہ ہوتے ہوئے میڈیا سے بات کی۔ انہوں نے کہا کہ انتخابات کے دوران جھوٹے وعدے کر کے کانگریس حکومت نے کسانوں سمیت تمام طبقات کو دھوکہ دیا ہے۔


انہوں نے ناراضگی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اسمبلی میں عوامی مسائل پر نہ تو بحث کی جاتی ہے اور اگر کی بھی جائے تو اپوزیشن کو مائیک تک نہیں دیا جاتا۔


کے ٹی آر نے کہا کہ اگر وزیر اعلیٰ ریونت ریڈی دہلی میں ہیں تو وہ وزراء کے ساتھ بھی بحث کرنے کو تیار ہیں۔ آج نہیں تو کل سہی، وہ کسی بھی دن کھلی بحث کے لیے تیار ہیں۔


اس موقع پر کے ٹی آر کے ہمراہ بی آر ایس کے سابق وزراء دیاکر راؤ، گنگولا کملاکر، پرشانت ریڈی اور سرینواس یادو بھی موجود تھے۔