حیدرآباد

کانگریس حکومت نے سیاسی فائدہ کیلئے ڈی ایس سی نوٹیفکیشن جاری کیا:آرکرشنیا

آر کرشنیا نے انتباہ دیا کہ ڈی ایس سی کو فوری طور پر منسوخ کیا جائے اور ٹیٹ کا انعقاد کیا جائے بصورت دیگر بیروزگاروں کے ساتھ جدوجہدمیں شدت پید اکی جائے گی۔

حیدرآباد: بی سی ویلفیئر ایسوسی ایشن کے قومی صدر آر۔ کرشنیا نے الزام لگایاکہ پارلیمانی انتخابات کے پیش نظر تلنگانہ کی کانگریس حکومت نے سیاسی فائدے کے لیے ڈی ایس سی نوٹیفکیشن جاری کیا ہے۔

متعلقہ خبریں
مثالی پڑوس، مثالی معاشرہ جماعت اسلامی ہند، راجندر نگر کا حقوق ہمسایہ ایکسپو
گچی باؤلی میں حائیڈرا کا بڑا ایکشن، غیرقانونی تعمیرات کا صفایا، ہائی کورٹ کے احکامات پر فوری کارروائی
کوہ مولا علی: کویتا کا عقیدت بھرا دورہ، خادمین کے مسائل اور ترقیاتی کاموں کی سست روی پر اظہار برہمی
فراست علی باقری نے ڈاکٹر راجندر پرساد کی 141ویں یومِ پیدائش پر انہیں خراجِ عقیدت پیش کیا
فیوچر سٹی کے نام پر ریئل اسٹیٹ دھوکہ، HILT پالیسی کی منسوخی تک جدوجہد جاری رہے گی: بی آر ایس

اساتذہ کے اہلیتی امتحان ٹیٹ کے فوری انعقاد کا مطالبہ کرتے ہوئے طلباء نے حیدرآباد میں اسکول ایجوکیشن ڈپارٹمنٹ کے دفتر کا گھیراؤ کیا۔ طلباء کے ساتھ آر۔ کرشنیا نے احتجاج میں حصہ لیا۔

 انہوں نے ریاستی حکومت پر تنقید کی کہ وہ بغیر ٹیٹ کے ڈی ایس سی کا اعلان کیسے کر سکتی ہے؟ انہوں نے انتباہ دیا کہ ڈی ایس سی کو فوری طور پر منسوخ کیا جائے اور ٹیٹ کا انعقاد کیا جائے بصورت دیگر بیروزگاروں کے ساتھ جدوجہدمیں شدت پید اکی جائے گی۔