جموں و کشمیرسوشیل میڈیا

کشمیر میں ایک دہشت گرد کا مکان بلڈوزر کے ذریعہ گرادیا گیا

جموں وکشمیر میں دہشت گردوں کے خلاف پہلی مرتبہ بلڈوزر کے ذریعہ کارروائی کرتے ہوئے حکام نے پلوامہ میں ایک دہشت گرد کے مکان کو منہدم کردیا۔

سری نگر: جموں وکشمیر میں دہشت گردوں کے خلاف پہلی مرتبہ بلڈوزر کے ذریعہ کارروائی کرتے ہوئے حکام نے پلوامہ میں ایک دہشت گرد کے مکان کو منہدم کردیا۔

عہدیداروں نے بتایا کہ پاکستان سے تعلق رکھنے والے دہشت گرد عاشق نینگرو کا مکان ضلع پلوامہ کے راجپورہ میں مقبوضہ سرکاری اراضی پر تعمیر کیا گیا تھا۔

نئی کالونی کے قریب واقع دو منزلہ عمارت کو منہدم کرنے بلڈوزروں کا استعمال کیا گیا۔ انہدامی کارروائی کرنے والی ٹیم کے ساتھ پولیس بھی تھی۔ نینگرو 2019 میں پاکستان منتقل ہوگیا تھا۔

اُس پر کئی دہشت گرد حملوں کے پس پردہ ہونے کا شبہ ہے۔ چند ماہ قبل نینگرو کا بھائی منظور احمد جو پیشہ سے باورچی تھا، ہلاک ہوگیا تھا۔

پولیس نے بتایا کہ دہشت گرد گروپس کے درمیان رقابت کی وجہ سے منظور مارا گیا اور اُس کی گولیوں سے چھلنی لاش شوپیان کے ایک باغ میں پائی گئی۔