حیدرآباد

کانگریس حکومت موسی ندی پراجکٹ کو اے ٹی ایم میں تبدیل کرنا چاہتی ہے:بنڈی سنجے

بنڈی سنجے نے کہاکہ سابق بی آرایس حکومت نے کالیشورم پراجکٹ کو اے ٹی ایم کے طور پر استعمال کیا جبکہ کانگریس حکومت موسی ندی کے پراجکٹ کو اے ٹی ایم میں تبدیل کرنا چاہتی ہے۔

حیدرآباد:مرکزی وزیربنڈی سنجے نے کہا ہے کہ تلنگانہ کی موسی ندی میں نئی جان ڈالنے اورا س کوخوب صورت بنانے کے پراجکٹ کے نام پر موسی ندی کے پشتہ میں رہنے والوں کے مکانات کو منہدم کرنے کے وہ سخت خلاف ہیں۔

متعلقہ خبریں
بنڈی سنجے کے رویہ پر ہائی کورٹ کا اظہارِ ناراضگی
رکن اسمبلی ماجد حسین اور فیروز خان کے خلاف کارروائی کا انتباہ
موسیٰ ریورفرنٹ ترقیاتی پروجیکٹ کو جلد شروع کرنے چیف منسٹر کی ہدایت
شعبہ معدنیات میں مزید اصلاحات، پالیسی ساز فیصلے متوقع : کشن ریڈی
ریونت ریڈی کرپشن کے شہنشاہ، تلنگانہ کے مفادات کو نظرانداز کر رہے ہیں: کویتا

انہوں نے کانگریس حکومت پر الزام لگایا کہ وہ اس پراجکٹ کے نام پر بدعنوانی کے دروازے کھول رہی ہے۔انہوں نے کہاکہ سابق بی آرایس حکومت نے کالیشورم پراجکٹ کو اے ٹی ایم کے طور پر استعمال کیا جبکہ کانگریس حکومت موسی ندی کے پراجکٹ کو اے ٹی ایم میں تبدیل کرنا چاہتی ہے۔

اس پراجکٹ کے نام پر ڈیڑھ لاکھ کروڑ روپے کا قرض لینا مناسب نہیں ہے۔ ریاست کی مالی حالت خراب ہے۔ سود کی شکل میں 10 ماہ کے اندر عوام پر قرضوں کا بوجھ ڈالا جائے گا۔ بنڈی سنجے نے کہا کہ ہم غریبوں کے گھروں کو منہدم کرنے کے خلاف ہیں۔