انٹرٹینمنٹ

مس جاپان ایک مرد سے غیر قانونی تعلقات کی وجہ سے ٹائٹل چھوڑنے پر مجبور

مس جاپان کا ٹائٹل جیتنے سے پیدا ہونے والے تنازعہ کے بعد ونر کیرولینا شینو نے خود کو ایک نئے تنازعہ میں پھنسا دیا ہے۔

توکیو: مس جاپان کا ٹائٹل جیتنے سے پیدا ہونے والے تنازعہ کے بعد ونر کیرولینا شینو نے خود کو ایک نئے تنازعہ میں پھنسا دیا ہے۔ ایک شادی شدہ مرد کے ساتھ اس کے افیر کے بارے میں پھیلنے والی افواہوں نے ملک میں بڑے پیمانے پر تنازعہ کو جنم دیا اور اسے ’کوئینز کراؤن‘ اور مس کنٹری جیسے ٹائٹل سے ہاتھ دھونا ہڑے ہیں۔

متعلقہ خبریں
پولیس کانسٹبل کو معشوقہ نے زندہ جلادیا

سال 2022ء میں جاپانی شہریت حاصل کرنے والی 26 سالہ یوکرائنی دوشیزہ نے کل شام دیر گئے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر ایک تبصرے میں لکھا کہ ’میں نے جو بڑا مسئلہ پیدا کیا اس کے لیے اور ہر ایک کی مایوسی اور دھوکہ دہی کے لیے مجھے واقعی افسوس ہے‘۔

اس نے مزید کہا کہ پہلے تو وہ اس قدر خوفزدہ اور الجھن میں تھی کہ وہ سچ نہیں بتا سکی۔مس جاپان ایسوسی ایشن نے اعلان کیا ہے کہ اس نے مقابلہ کے ججوں اور اسپانسرز سے معذرت کرتے ہوئے اپنا ٹائٹل ترک کرنے کی شینو کی درخواست کو قبول کر لیا ہے۔

انہوں نے یہ کہہ کر وضاحت بھی کی کہ ’مس کنٹری کا ٹائٹل باقی سال کے لیے خالی رہے گا‘۔یہ پیشرفت مقامی ہفتہ وار میگزین ’شوکان بنشون‘ کی جانب سے مس جاپان کے ایک شادی شدہ ڈاکٹر کے ساتھ تعلقات کے بارے میں ایک اسکینڈل سامنے آنے کے بعد سامنے آئی ہے۔

کیرولینا کو گذشتہ ماہ بیوٹی کوئین کا ٹائٹل جیتنے کے بعد بڑے پیمانے پر تنقید کا نشانہ بنایا گیا تھا کیونکہ کچھ جاپانیوں نے اسے ’آدھی جاپانی‘ قراردیا تھا۔ کیونکہ وہ یوکرین میں پیدا ہوئی تھیں اور صرف دو سال قبل ہی شہریت حاصل کی تھی۔

لوگوں نے دو شیزہ کے خلاف شدید مہم چلائی اور کہا کہ ایک سفید فام عورت جاپان کا چہرہ نہیں ہو سکتی،جبکہ شینو کے متعدد حامیوں نے اس بات کی تصدیق کی کہ وہ مقابلے میں شامل ہونے کے لیے تمام معیارات اور شرائط پر پورا اترتی ہیں۔ درخواست دہندہ کا جاپانی شہری ہونا چاہیے اور وہ اس وقت جاپانی شہری ہیں۔ ان کی عمر بھی 26 سال سے کم ہے۔

a3w
a3w