تلنگانہ

کانگریس ریاست کی ترقی کو نظر انداز کررہی ہے: کے ٹی آر

کے ٹی آر نے کہا کہ 60 سالوں میں کانگریس نے ریاست کو ترقی سے دور رکھا تھا اس کو بنیاد بناکر بی آر ایس نے پوری ریاست بالخصوص نلگنڈہ پر اپنی توجہ مرکوز کرتے ہوئے اس کو گود لیا اور ترقی کیا چیز ہوتی ہے‘ ثابت کرکے بتایا۔

نلگنڈہ: عوام سے کیے گئے وعدوں کی تکمیل اور ترقیات کو ثابت کرنے کے لیے این جی کالج گراؤنڈ نلگنڈہ پر منعقدہ جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے وزیر بلدی نظم و نسق و بی آر ایس کارگذار صدر کے ٹی آر نے کہا کہ 60 سالوں میں کانگریس نے ریاست کو ترقی سے دور رکھا تھا اس کو بنیاد بناکر بی آر ایس نے پوری ریاست بالخصوص نلگنڈہ پر اپنی توجہ مرکوز کرتے ہوئے اس کو گود لیا اور ترقی کیا چیز ہوتی ہے‘ ثابت کرکے بتایا۔

متعلقہ خبریں
تلنگانہ میں بی آر ایس کا احتجاج
رکن اسمبلی ماجد حسین اور فیروز خان کے خلاف کارروائی کا انتباہ
لائم لائٹ ڈائمنڈز نے حیدرآباد میں اپنے دوسرے اسٹور کا افتتاح کردیا، لکشمی مانچو نے انجام دیا افتتاحی فریضہ
چیف منسٹر پر کذب بیانی کے ٹی آر کا الزام
کھمم میں ایم ایل سی گریجویٹ انتخاب، پرامن رائے دہی

عوام کا اعتماد حاصل ہوتا رہا ریاست ترقی کی راہ پر گامزن ہے۔میڈیکل کالج کا قیام اور آئی ٹی ہب وغیرہ ترقیات کے بارے میں کانگریس نے کبھی سوچا بھی نہیں ہوگا۔

جن کی سوچ ترقیاتی ہوتی ہے وہ ترقیات کردکھاتے ہیں۔کام کرنے والے ہی کام کرتے ہیں۔سی ایم کے سی آر نے کنچرلہ بھوپال ریڈی سے جو وعدہ کیا تھا اس کو سچ کردکھایا۔انہوں نے کومٹ ریڈی اور ریونت ریڈی کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ برقی کے بارے میں ان کے تبصرہ شرانگیزی پر مبنی ہے۔حکومت میں رہنے تک یہ لوگ تو کچھ کرنہیں سکے۔

انہوں نے اقلیتوں کے ساتھ کیے گئے کانگریس کی ناانصافیوں کا تذکرہ کرتے ہوئے کہا کہ اقلیتوں نے ہی کانگریس کا صفایا کیا۔فلورائیڈ سے نلگنڈہ کو پاک کرنے سہرا بھی بی آر ایس کے سرجاتا ہے۔سینکڑوں کروڑ روپے سے نلگنڈہ میں جاری ترقیاتی کام کا ماضی میں کوئی ریکارڈ نہیں مل سکتا۔

انہوں نے تلنگانہ حکومت کی جانب سے جاری ترقیاتی کاموں اور اس سے سب کو پہونچنے والے فوائد کا تفصیلی تذکرہ کیا۔انہوں نے مودی کے جن دھن کھاتہ کھولنے اور پندرہ لاکھ دینے کے وعدہ کو بھی زبردست تنقید کا نشانہ بنایا۔انہوں نے کہا حقیقی ترقی کے لیے بی آر ایس ہی کو دوبارہ منتخب کرنا ہوگا۔

اس موقع پر رکن اسمبلی نلگنڈہ کنچرلہ بھوپال ریڈی نے اپنے گزشتہ پانچ سالوں میں شروع کردہ ترقیاتی کام کی تفصیلات سے واقف کرواتے ہوئے کہا کہ تاحال پندرہ سو کروڑ کے ترقیاتی کام انجام پاچکے ہیں۔ نلگنڈہ میڈیکل کالج 110 کروڑ کی لاگت سے زیر تعمیر ہے جو جلد ہی پایہ تکمیل کو پہنچ جائے گا۔

سی ایم ریلیف فنڈ کے ذریعہ تاحال حلقہ اسمبلی کے 6970 لوگوں نے استفادہ کیا۔کلیان لکشمی اور شادی مبارک کے ذریعہ تا حال 10,253 خاندانوں نے فائدہ اٹھایا۔جس میں 102 کروڑ سے زائد رقم دی گئی۔1.4 کروڑ سے چھ ویلکم آرچز کی تنصیب عمل میں لائی گئی۔

شہر کے مختلف چوراہوں پر مختلف سرکردہ ناموں سے معنون مجسموں کی تنصیب پر چار کروڑ کی لاگت آئی ہے۔چرلہ پلی میں دو کروڑ کی لاگت سے نیلگیری پارک کی تعمیر مکمل ہوچکی ہے۔رعیتو بندھو کے ذریعہ 59435 کسانوں میں سولہ کروڑ سے زائد رقم تقسیم کی گئی۔

حلقہ اسمبلی کے 60 مقامات پر چار کروڑ کی لاگت سے آوٹ ڈور جیمز مکمل ہوگئے ہیں۔بعد ازاں مری گوڑہ جنکشن پر 146.60 کروڑ کی لاگت سے سڑک کشادگی کی تکمیل، سنٹرل لائٹنگ، فٹ پاٹھ کا آغاز کیا۔اسی طرح نلگنڈہ آئی ٹی ہب کا افتتاح انجام دیا گیاجو 90 کروڑ کی خطیر لاگت سے مکمل کیا گیا ہے  بعد ازاں، انہوں نے آئی ٹی ہب میں واقع کئی کمپنیوں کا دورہ کیا اور وہاں کی انتظامیہ اور ملازمین سے بات چیت کی۔

انٹیگریٹیڈمارکٹ کا آغاز کیاجو 8.05 کروڑ کی لاگت سے مکمل ہوا۔کلاک ٹاور سنٹر پر 90.61 کروڑ روپے کی لاگت سے نلگنڈہ کلا بھارتی فاؤنڈیشن تعمیر کا سنگ بنیاد رکھا۔ 139.21 کروڑ روپے کی لاگت سے مشرقی ذخیرہ آب پر ٹینک بنڈ کی خوبصورتی کا سنگ بنیاد رکھا۔

شہر کے تمام وارڈوں اور دیہاتوں میں 55 کروڑ روپے کی لاگت سے ترقیاتی کاموں کا سنگ بنیاد رکھا۔ 56.75 کروڑ روپے کی لاگت سے پانی کی فراہمی میں بہتری کے لیےUGD کی بنیاد ڈالی جو میں 216.19 کروڑ روپے کی لاگت سے ہو رہا ہے۔

کلاک ٹاور سنٹر 6.25 کروڑ روپے کی لاگت سے تعمیر کیے جانے والے 6 گیسٹ ہاؤس کا سنگ بنیاد رکھا۔کلکٹریٹ میں 6.00 کروڑ روپے کی لاگت سے تعمیر ہونے والے R&B ڈیویژن کے دفتر کے علاوہ دیگر کاموں کا سنگ بنیاد رکھا۔اس موقع پر وزیر برقی جگدیش ریڈی،ودیگر ایم ایل ایز اور پارٹی کارکنان موجود تھے۔پولیس بٹالین تا مری گوڑہ بذریعہ ریلی وزیر موصوف کاشاندار استقبال کیا گیا۔