تلنگانہ

کانگریس کسانوں کے مسائل پر توجہ کے بجائے اپنے ذاتی مفادات میں مصروف:کے ٹی راما راو

سوشیل میڈیا پر سرگرم تارک راما راو نے اس سلسلہ میں ایک ٹوئیٹ کرتے ہوئے کہا کہ رعیتوبندھو اسکیم کو حکومت نے نظرانداز کیا۔اس کی رقم جاری نہیں کی جارہی ہے۔کسانوں کے قرضہ جات معاف نہیں کئے گئے۔کسانوں کو فراہم کیاجانے والا بونس فرضی نکلا۔

حیدرآباد: تلنگانہ کی اصل اپوزیشن بی آر ایس کے کارگزارصدر کے ٹی راما راو نے کہا ہے کہ ریونت ریڈی کی حکومت میں کسان شدید مشکلات کا سامنا کر رہے ہیں۔

متعلقہ خبریں
فون ٹیپنگ کا معاملہ بی سی ریزرویشن سے توجہ ہٹانے کا ڈرامہ : کویتا
متھن ریڈی کو ای ڈی کی نوٹس، شراب اسکام معاملہ میں پوچھ تاچھ
بی آر ایس کی رکن قانون ساز کونسل کویتا کی کانگریس حکومت اور چیف منسٹر ریونت ریڈی پر شدید تنقید
سوشل میڈیا پوسٹ، کے ٹی آر کے خلاف 2کیس درج
گولکنڈہ قلعہ کے ممنوعہ اراضی کے تحفظ کے لیے اے ایس آئی کو نمائندگی

انہوں نے الزام لگایا کہ کانگریس کسانوں کے مسائل پر توجہ دینے کے بجائے اپنے ذاتی مفادات کے لئے ”تمہیں کتنا، مجھے کتنا” کے نعرے بازی میں مصروف ہے۔

سوشیل میڈیا پر سرگرم تارک راما راو نے اس سلسلہ میں ایک ٹوئیٹ کرتے ہوئے کہا کہ رعیتوبندھو اسکیم کو حکومت نے نظرانداز کیا۔اس کی رقم جاری نہیں کی جارہی ہے۔کسانوں کے قرضہ جات معاف نہیں کئے گئے۔کسانوں کو فراہم کیاجانے والا بونس فرضی نکلا۔

دھان کی خریداری کے لئے کوئی انتظام نہیں کیاگیا۔

انہوں نے مزید کہا کہ کسان چھ مہینے محنت کے بعد اگائے گئے دھان کو موسمی نقصان، خریداری مراکز میں ذخیرہ یا سیلاب کے دوران ضائع ہوتے دیکھ کر پریشان ہیں لیکن کانگریس اپنے مفادات کے لئے ان کی مشکلات کو نظر انداز کر رہی ہے۔