حیدرآباد
ٹرینڈنگ

کانگریس لیڈر سید عظمت اللہ حسینی تلنگانہ وقف بورڈ کے چیرمین منتخب

وقف بورڈ کا اجلاس منعقد کیا گیا جس میں متفقہ طورپر تمام ممبرس نے سید عظمت اللہ حسینی کو تلنگانہ وقف بورڈ کا چیرمین منتحب کرلیا۔ عظمت اللہ حسینی کانگریس کے سینئر لیڈر بھی ہیں۔

حیدرآباد: تلنگانہ وقف بورڈ کے چیرمین کی حیثیت سے کانگریس لیڈر سید عظمت اللہ حسینی کا انتخاب عمل میں آیا ہے۔ واضح رہے کہ گزشتہ ہفتہ وقف بورڈ کی تشکیل جدید کے سلسلہ میں محکمہ اقلیتی بہبود کی جانب سے جی اوایم ایس نمبر 4 جاری کرتے ہوئے سینئر کانگریس لیڈر سید عظمت اللہ حسینی کو رکن تلنگانہ وقف بورڈ مقرر کیا تھا۔

متعلقہ خبریں
"اظہار رائے کی آزادی کا مطلب دوسروں کے جذبات کو ٹھیس پہنچانا نہیں”: جسٹس راما سبرامنین
الکٹورل بانڈس سے متعلق سپریم کورٹ کا تاریخ ساز فیصلہ: شجاعت علی صوفی
مثالی پڑوس، مثالی معاشرہ جماعت اسلامی ہند، راجندر نگر کا حقوق ہمسایہ ایکسپو
گچی باؤلی میں حائیڈرا کا بڑا ایکشن، غیرقانونی تعمیرات کا صفایا، ہائی کورٹ کے احکامات پر فوری کارروائی
’’تلنگانہ وقف املاک کا تحفظ، وقف بورڈ کو عدالتی اختیارات کی فراہمی اور وقف کمشنریٹ کے قیام‘‘ کے موضوع پر گول میز کانفرنس

آج بورڈ کا اجلاس منعقد کیا گیا جس میں متفقہ طورپر تمام ممبرس نے سید عظمت اللہ حسینی کو تلنگانہ وقف بورڈ کا چیرمین منتحب کرلیا۔ عظمت اللہ حسینی کانگریس کے سینئر لیڈر بھی ہیں۔ وہ کانگریس طلبہ تنظیم این ایس یو آئی سے اپنے سیاسی سفر کا آغاز کیا تھا۔

سید عظمت اللہ ریاست آندھراپردیش میں این ایس یو آئی کے ریاستی صدر بھی رہ چکے ہیں اور وہ یوتھ کانگریس میں بھی کئی اہم عہدوں پر فائز تھے۔ اُنہیں تلنگانہ پردیش کانگریس کمیٹی میں بھی کئی عہدوں پر فائز تھے۔