شمالی بھارت

کسانوں کے معاملے پر کانگریس ہنگامہ

جب کانگریس کے ارکان نعرے لگاتے ہوئے اسپیکر کی نشست کے سامنے آئے تو مسٹر دھنکھڑ نے ان ارکان کے نام کی نام کی نشاندہی کرنے کا انتباہ دیا۔

نئی دہلی: کانگریس اور کچھ دیگر اپوزیشن جماعتوں نے بدھ کو راجیہ سبھا میں کسانوں کے معاملے پر ہنگامہ کیا۔

متعلقہ خبریں
یہ کوئی عام الیکشن نہیں، دستور اور جمہوریت کو بچانا ہے۔ راہول گاندھی کا پارٹی کارکنوں کے نام ویڈیو پیام
موڑتاڑ میں بی آر ایس کا راستہ روکو احتجاج
راجیہ سبھا کی مخلوعہ نشست کیلئے ہنمنت راؤ دعویدار
سونیا اور دیگر نے راجیہ سبھا کے ارکان کی حیثیت سے حلف لیا
فلم ”رضاکار“ کی نمائش پر پابندی عائد کی جائے، نفرت بڑھنے کا خدشہ

چیرمین جگدیپ دھنکھرڑنے صبح ایوان کی میز پر ضروری دستاویزات رکھنے کے بعد وقفہ صفر کے دوران ’چیئرمین کی اجازت سے اٹھائے گئے معاملے‘ کے تحت متعلقہ رکن کا نام پکارا تو کانگریس اور اپوزیشن پارٹیوں کے ارکان کسانوں کو کم از کم امدادی قیمت کی گارنٹی دینے کا مطالبہ کرتے ہوئے نعرے بازی کرنے لگے۔

جب کانگریس کے ارکان نعرے لگاتے ہوئے اسپیکر کی نشست کے سامنے آئے تو مسٹر دھنکھڑ نے ان ارکان کے نام کی نام کی نشاندہی کرنے کا انتباہ دیا۔

اس کے بعد کانگریس کے پرمود تیواری نے کہا کہ کسانوں کے معاملے پر ایوان میں بحث ہونی چاہئے اور حکومت کو ان کے مسائل حل کرنے کی ہدایات دینی چاہئے۔ اس کے بعد بھی کانگریس کے ارکان ایوان میں کچھ دیر ہنگامہ کرتے رہے۔