حیدرآباد

کانگریس شہریت ترمیمی قانون کی مخالفت کے اعلان پر قائم: ریونت ریڈی

چیف منسٹر نے انتخابی اعلامیہ کی اجرائی سے ایک دن قبل کے کویتا کی گرفتاری کو بی جے پی اور بی آر ایس کی ڈرامہ بازی قرار دیا اور کہا کہ سیاسی فائدہ کیلئے یہ گرفتاری عمل میں آئی ہے۔

حیدرآباد: چیف منسٹر اے ریونت ریڈی نے کہا ہے کہ ان کی حکومت شہری ترمیمی قانون (سی اے اے) کی مخالفت کے اعلان پر قائم و پابند ہے۔ اور مسلمانوں کو 4 فیصد تحفظات کو بچانے کیلئے اپنے وعدہ پر قائم ہے۔ چیف منسٹر آج اپنی قیامگاہ پر پریس کانفرنس میں صحافیوں کے سوال کا جواب دے رہے تھے۔

متعلقہ خبریں
زمین کے مسائل کا حل اب ایک کلک پر: بھو بھارتی پورٹل کی رونمائی جلد
وقت سب سے قیمتی سرمایہ ہے، اسے اطاعتِ الٰہی میں لگائیں: مفتی صابر پاشاہ قادری
فنڈز تو مختص ہوئے، مگر خرچ کیوں نہیں؟ تلنگانہ میں 75 فیصد اقلیتی بہبود بجٹ غیر استعمال شدہ
سنگاریڈی ضلع میں مزارات کو نقصان، جمعیۃ علماء کا احتجاجی میمورنڈم، ایس پی کا تعمیر نو کا وعدہ
جے جے آر فنکشن ہال محبوب نگر میں عازمین حج کیلئے ٹیکہ اندازی کیمپ کا انعقاد

 چیف منسٹر نے ٹی آر ایس رکن کونسل کے کویتا کی ای ڈی کی جانب سے گرفتاری پر صدر بی آر ایس کے سی آر اور وزیر اعظم نریندر مودی کی خاموشی پر حیرت کا اظہار کیا اور سوال کیا کہ آخر کے سی آر نے اپنی دختر کی گرفتاری کے وقت موجود کیوں نہیں تھے اور نہ ہی کے سی آر نے گرفتاری کی مذمت کی ہے۔

چیف منسٹر نے انتخابی اعلامیہ کی اجرائی سے ایک دن قبل کے کویتا کی گرفتاری کو بی جے پی اور بی آر ایس کی ڈرامہ بازی قرار دیا اور کہا کہ سیاسی فائدہ کیلئے یہ گرفتاری عمل میں آئی ہے۔ بی آر ایس اس گرفتاری پر نہ صرف عوام سے ہمدردی حاصل کرنا چاہتی ہے بلکہ انتخابات میں بی جے پی کے ووٹوں کو اپنے حق میں منتقل کرنا چاہتی ہے۔

 وزیر اعظم نریندر مودی تلنگانہ کے انتخابی دورپر ردعمل ظاہر کرتے ہوئے سوال کیا کہ آخر نریندر مودی نے گزشتہ اس سال کے دوران تلنگانہ کے لئے کیا‘ کیا ہے؟چیف منسٹر نے کہا کہ دراصل کانگریس کو نقصان پہونچانے کیلئے اور بی آر ایس نے اندرونی ساز باز کرلی ہے۔

مودی نے علیحدہ تلنگانہ کی مخالفت کرتے ہوئے عوام کی توہین کی تھی آج وہ تلنگانہ عوام سے کس صورت سے ووٹ مانگنے کیلئے روڈ شو کررہے ہیں۔