حیدرآباد

رابطہ کمیٹی آل انڈیا مسلم پرسنل لا بورڈ برائے یونیفارم سیول کوڈ کا اجلاس

اس کا طریقہ یہ ہے کہ کیو آر کوڈ کو اپنے موبائل سے اسکین کریں جس کے بعد نظر آنے والی بالکل سادہ ہدایات پر عمل کرتے ہوئے لاء کمیشن کو اپنی رائے روانہ کردیں۔

حیدرآباد: آل انڈیا مسلم پرسنل لا بورڈ کے تلنگانہ و آندھرا پردیش کے ارکان کا ایک اہم اجلاس مولانا سید شاہ علی اکبر نظام الدین حسینی صابری صاحب کنوینر رابطہ کمیٹی آل انڈیا مسلم پرسنل لا بورڈ برائے یونیفارم سیول کوڈ خانقاہ حضرت شاہ خاموشؒ بتاریخ 6/جولائی بروز جمعرات منعقد ہوا۔

متعلقہ خبریں
سی اے اے اور این آر سی قانون سے لاعلمی کے سبب عوام میں خوف وہراس
یکساں سیول کوڈ سے ہندوؤں کا کوئی فائدہ نہیں ہوگا: ممتا بنرجی
حکومت کچھ خطرناک قوانین لارہی ہے: جائیدادوں کی بذریعہ زبانی ہبہ تقسیم کردیجئے
یکساں سیول کوڈ کو مسلط نہیں کیا جاسکتا:ڈاکٹر بی آر امبیڈکر کے پوتے پرکاش امبیڈ
کثرت ازدواج، کمسنی کی شادی پر مکمل امتناع کی سفارش

اس اجلاس میں حضرت مولانا مفتی خلیل احمد صاحب شیخ الجامعہ جامعہ نظامیہ، مولانا ڈاکٹر محمد متین الدین قادری صاحب، مولاناحسام الدین ثانی جعفر پاشاہ صاحب، ڈاکٹر محمد مشتاق علی صاحب، مولانا سید مسعود حسین مجتہدى صاحب اور مولانا سید نثار حسین حیدر آغاء صاحب نے شرکت کی۔

اجلاس میں بورڈ کے ارکان کی جانب سے عوام الناس سے اپیل کی گئی کہ وہ 13/ جولائی تک آل انڈیا مسلم پرسنل لاء بورڈ کے دئیے گے QR کوڈ کا استعمال کرتے ہوئے لاء کمیشن آف انڈیا کو یونیفارم سیول کوڈ کی مخالفت میں اپنی رائے کا اظہار کریں۔

اس کا بے حد آسان طریقہ ہے جو سوشیل میڈیا کے ذریعہ وائرل کردیا گیا ہے۔ یہی کوڈ یہاں بھی نیچے دیا گیا ہے۔

اس کا طریقہ یہ ہے کہ کیو آر کوڈ کو اپنے موبائل سے اسکین کریں جس کے بعد نظر آنے والی بالکل سادہ ہدایات پر عمل کرتے ہوئے لاء کمیشن کو اپنی رائے روانہ کردیں۔

بورڈ ارکان نے اپیل کی ہے کہ اگر آپ راست لاء کمیشن کو اپنی رائے روانہ کررہے ہیں تو ایسی صورت میں اس کی کاپی بورڈ کو ضرور روانہ کریں۔

a3w
a3w