نئی دہلی: کانگریس نے بنگلہ دیش میں اقلیتی ہندوؤں پر ہونے والے مظالم پر گہری تشویش کا اظہار کرتے ہوئے حکومت ہند سے اس سمت میں ضروری اقدامات کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔
کانگریس کے کمیونیکیشن ڈیپارٹمنٹ کے سربراہ پون کھیڑا نے بدھ کو یہاں جاری ایک بیان میں کہا کہ بنگلہ دیش میں ہندوؤں کی حفاظت اور ان کی املاک کا تحفظ ایک سنگین مسئلہ بن گیا ہے۔
ہندوؤں کے خلاف تشدد کے حوالے سے ہندوستان کو بنگلہ دیش کی حکومت پر دباؤ ڈالنا چاہیے۔
انہوں نے کہا، "کانگریس بنگلہ دیش میں مذہبی اقلیتوں کو درپیش عدم تحفظ کے ماحول پر گہری تشویش کا اظہار کرتی ہے۔ اسکون کے سنت کی گرفتاری اس کی تازہ ترین مثال ہے۔
ترجمان نے کہا ’’کانگریس امید کرتی ہے کہ حکومت ہند بنگلہ دیش کی حکومت پر ضروری اقدامات کرنے اور اقلیتوں کے جان و مال کے تحفظ کو یقینی بنانے کے لیے دباؤ ڈالے گی۔‘‘