تلنگانہ

تلنگانہ میں اقتدار آنے پر کانگریس کابینہ کے پہلے اجلاس میں 6 ضمانتوں کو منظوری دے گی: راہول گاندھی

راہول گاندھی نے کہا کہ کالیشورم پراجکٹ میں ایک لاکھ کروڑ روپے کی بدعنوانی ہوئی ہے۔ ریاست میں بی آر ایس کے دور میں 8 ہزار کسانوں نے خودکشی کی ہے۔ نوجوان ملازمتوں کے نہ ملنے کی وجہ سے پریشان ہیں۔

حیدرآباد: کانگریس کے لیڈر راہول گاندھی نے کہا ہے کہ تلنگانہ کے انتخابات جاگیرداروں اور عوام کے درمیان ہورہے ہیں۔ انہوں نے الزام لگایا کہ ریاست کی حکمراں جماعت بی آر ایس کے لیڈروں نے دھرانی پورٹل کے نام پر کئی افراد کی اراضیات ہڑپ کیں۔

متعلقہ خبریں
دلتوں کی چیخیں بھی حکومت بہار کو گہری نیند سے جگانے میں ناکام رہیں: راہول
فارمولا ای ریس سے حیدرآباد کے برانڈ امیج میں اضافہ: ناگیندر
نامپلی میں انتخابی جلسہ، کانگریس قائد راہول گاندھی کی تقریر (ویڈیو)
گوالیار کی شاہی ریاست نے انگریزوں کی حمایت کی تھی:پون کھیڑا
تلنگانہ انتخابات: ووٹ دینے کے لیے آنے والے دو افراد کی موت

 راہول گاندھی نے سنگاریڈی میں انتخابی جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے پوچھا کہ وزیراعلی چندرشیکھرراو نے 10 سالوں کے دوران کیا کیا۔ انہوں نے کہا کہ کالیشورم پراجکٹ میں ایک لاکھ کروڑ روپے کی بدعنوانی ہوئی ہے۔ ریاست میں بی آر ایس کے دور میں 8 ہزار کسانوں نے خودکشی کی ہے۔ نوجوان ملازمتوں کے نہ ملنے کی وجہ سے پریشان ہیں۔

مسابقتی امتحانات کے پرچہ سوالات کے لیک ہونے کی وجہ سے کئی نوجوانوں نے خودکشی کی۔ انہوں نے کہا کہ ریاست میں کانگریس کے برسراقتدار آنے پر ان 6ضمانتوں پر عمل کیا جائے گا جن کا وعدہ کیا گیا ہے۔ ریاست میں عوامی حکمرانی فراہم کی جائے گی۔

کابینہ کے پہلے اجلاس میں ان 6ضمانتوں پر عمل کو منظوری دی جائے گی۔ خواتین کو 500 روپے میں گیس سلنڈر فراہم کرتے ہوئے انہیں راحت پہنچائی جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ چندرشیکھرراو کے خاندان نے ریاست کی آمدنی میں چوری کی ہے۔

انہوں نے کہا کہ وزیر اعلی بدعنوانی کرتے ہیں تو مودی اس کی حمایت کرتے ہیں۔ مودی کی لوک سبھا میں بی آر ایس اور یہاں پر بی جے پی بی آر ایس کی حمایت کرتی ہے۔ وزیراعظم نے ان (راہل گاندھی) کے خلاف 24 مقدمات درج کروائے لیکن کے سی آر کے خلاف ایک بھی مقدمہ درج نہیں کروایا گیا۔

انہوں نے کہا کہ تلنگانہ میں چندرشیکھرراو نے صرف اپنے خاندان کو فائدہ پہنچایا۔ انہوں نے کہا کہ چندرشیکھرراو نے جو عوام کی رقم لوٹی ہے، کانگریس حکومت یہ رقم عوام کے کھاتہ میں جمع کروائے گی۔