دہلی

کانگریس پانچوں ریاستوں میں حکومت قائم کرے گی: اشوک گہلوت

پارٹی ہیڈکوارٹرس پر میڈیا سے بات کرتے ہوئے گہلوت جو قومی دارالحکومت میں موجود ہیں نے کہا کہ کانگریس پانچ ریاستوں میں حکومت قائم کرے گی۔ میرا احساس ہے کہ بی جے پی کو کسی بھی ریاست میں کامیابی نہیں ملے گی۔

نئی دہلی: جمعرات کی شام ایگزٹ پولس سے قبل راجستھان کے چیف منسٹر اشوک گہلوت نے کہا کہ کانگریس پانچوں ریاستوں میں حکومت تشکیل دے گی جہاں حال ہی میں انتخابات منعقد ہوئے۔

متعلقہ خبریں
مرکزی وزیرکشن ریڈی کا دورہ سعودی عرب
کانگریس کا مقصد خود کو خواتین کی انجمنوں کو مضبوط بنانا ہے
اروند پنگڑیا، 16ویں فینانس کمیشن کے سربراہ مقرر
وزیراعظم۔ وزیر داخلہ کی جوڑی نے الیکشن کمیشن کی آزادی ختم کردی: کانگریس
بی جے پی کے خلاف الیکشن کمیشن سے شکایت

پارٹی ہیڈکوارٹرس پر میڈیا سے بات کرتے ہوئے گہلوت جو قومی دارالحکومت میں موجود ہیں نے کہا کہ کانگریس پانچ ریاستوں میں حکومت قائم کرے گی۔ میرا احساس ہے کہ بی جے پی کو کسی بھی ریاست میں کامیابی نہیں ملے گی۔

انہوں نے کہا کہ راجستھان میں ایگزٹ پولس، سٹہ بازار اور میڈیا اور اس کے سرویز سے قطع نظر میری چھٹی حس کہتی ہے کہ جیسا کہ میں نے چھ ماہ کے دوران مواضعات اور شہریوں کے عوام کو کہتے سنا، کانگریس حکومت تشکیل دے گی۔

چیف منسٹر اور کانگریس کے سینئر لیڈر کے ریمارکس ایک ایسے دن آئے جب جنوبی ریاست تلنگانہ میں رائے دہی ہورہی تھی۔ جبکہ 40رکنی میزورم اسمبلی کے لیے7/ نومبر، 90رکنی چھتیس گڑھ کی اسمبلی کے لیے 7اور 17 نومبر کو رائے دہی ہوئی۔

مدھیہ پردیش کی 230 رکنی اسمبلی کے لیے 17/ نومبر کو راجستھان کی 200رکنی اسمبلی کے لیے25/ نومبر کو پولنگ ہوئی۔

رائے شماری 3/ دسمبر کو ہوگی۔ چھتیس گڑھ اور راجستھان میں کانگریس حکمراں ہے اور دونوں ریاستوں میں دوسری میعاد پر اس کی نظر ہے۔

مدھیہ پردیش میں پارٹی اقتدار میں واپسی کی امید کررہی ہے جہاں 2018ء میں کامیابی کے باوجود جیوترآدتیہ سندھیا اور 22ارکان اسمبلی کی بغاوت اور بی جے پی میں شمولیت کے بعد مارچ2020 میں وہ اکثریت سے محروم ہوگئی۔

تلنگانہ کی 119 رکنی اسمبلی میں کانگریس حکمراں بی آر ایس کو شکست دینے کی خواہاں ہے جس کی ریاست میں متواتر تیسری میعاد پر نظر ہے۔