آندھراپردیش
ٹرین حادثہ، آندھرا کی ٹیم اوڈیشہ روانہ: جگن موہن ریڈی
وزیرامرناتھ ریڈی کی قیادت میں تین آئی اے ایس عہدیداروں کی ٹیم مقام حادثہ کے لئے روانہ ہوگی۔انہوں نے اوڈیشہ سے لگنے والے اے پی کے سرحدی اضلاع میں واقع اسپتالوں کو چوکسی کی ہدایت دی ہے۔
حیدرآباد: آندھراپردیش کے وزیراعلی وائی ایس جگن موہن ریڈی نے اوڈیشہ میں پیش آئے ٹرین حادثہ کو افسوسناک قراردیا۔انہوں نے کہاکہ ریلوے کے عہدیداروں سے بات کرتے ہوئے آندھراپردیش کے مہلوکین کے بارے میں معلومات حاصل کی جارہی ہیں۔
انہوں نے مہلوکین کے غمزدہ ارکان خاندان سے تعزیت کااظہار کیا۔وزیراعلی نے اس سلسلہ میں اعلی سطحی اجلاس منعقد کیا۔انہوں نے مقام حادثہ پر تین عہدیداروں کی ٹیم روانہ کرنے کی ہدایت دی۔
وزیرامرناتھ ریڈی کی قیادت میں تین آئی اے ایس عہدیداروں کی ٹیم مقام حادثہ کے لئے روانہ ہوگی۔انہوں نے اوڈیشہ سے لگنے والے اے پی کے سرحدی اضلاع میں واقع اسپتالوں کو چوکسی کی ہدایت دی ہے۔