تلنگانہ

کانگریس 5ریاستوں میں واضح اکثریت حاصل کرے گی: رابرٹ وڈرا

کانگریس کی جنرل سکریٹری پرینکا گاندھی کے شوہر رابرٹ وڈرانے یقین ظاہر کیا کہ3دسمبر کو کانگریس تمام5 ریاستوں میں واضح اکثریت حاصل کرے گی۔

حیدرآباد: کانگریس کی جنرل سکریٹری پرینکا گاندھی کے شوہر رابرٹ وڈرانے یقین ظاہر کیا کہ3دسمبر کو کانگریس تمام5 ریاستوں میں واضح اکثریت حاصل کرے گی۔

متعلقہ خبریں
مثالی پڑوس، مثالی معاشرہ جماعت اسلامی ہند، راجندر نگر کا حقوق ہمسایہ ایکسپو
کوہ مولا علی: کویتا کا عقیدت بھرا دورہ، خادمین کے مسائل اور ترقیاتی کاموں کی سست روی پر اظہار برہمی
مودی اور کے سی آر پر مذہب اور ذات کی سیاست کا الزام
ورنگل میں جشن عید میلاد النبی ﷺ کا بھرپور اہتمام
فراست علی باقری نے ڈاکٹر راجندر پرساد کی 141ویں یومِ پیدائش پر انہیں خراجِ عقیدت پیش کیا

انہوں نے کہاکہ عوام تلنگانہ کے ساتھ ساتھ پانچ ریاستوں میں تبدیلی چاہتے ہیں۔ رابرٹ وڈرا نے تلنگانہ کے ضلع نظام آباد کے سارنگاپور کی ہنومان مندر کے درشن کئے اور گاندھی چوک علاقہ کی مسجد پہنچ کر دعا کی۔

انہوں نے بالاسدن علاقہ میں یتیم بچوں میں کپڑے تقسیم کیے اور ان کے ساتھ کچھ وقت گذارا۔ انہوں نے اس موقع پر میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ عوام کا ماننا ہے کہ گاندھی خاندان کی وجہ سے ہی ملک کا روشن مستقبل ہوگا۔

انہوں نے کہاکہ سخت محنت کے سبب کانگریس تمام5 ریاستوں میں کامیاب ہوگی۔یہ کہتے ہوئے کہ عوام تبدیلی چاہتے ہیں،عوام فرقہ وارانہ مسائل،ایجنسیوں کی جانب سے ہراسانی نہیں چاہتے،انہوں نے کہا کہ عوام خواتین کی سلامتی بھی چاہتے ہیں۔

انہوں نے زوردیتے ہوئے کہا کہ بے روزگاری بھی اہم مسئلہ ہے۔کئی معاشی مسائل بھی ہیں۔عوام یہ مانتے ہیں کہ جب کانگریس کی حکومت تھی تویہ تمام مسائل نہیں تھے۔اسی لئے عوام تبدیلی چاہتے ہیں۔

ریاست تلنگانہ کے لئے جوبھی وعدے کئے گئے ہیں، ان کا خاندان اس بات کو یقینی بنائے گاکہ اس کو عمل کیاجائے۔رابرٹ وڈرا کے ساتھ مقامی کانگریس لیڈران بھی موجود تھے۔