تلنگانہ

تلنگانہ میں کانگریس کواقتدار،آرٹی سی ملازمین کا جشن

تلنگانہ میں کانگریس کے اقتدارپر آرٹی سی ورکرس نے جشن منایاجن کاکہنا ہے کہ آرٹی سی ملازمین کیلئے حقیقی عید اب ہوئی ہے۔

حیدرآباد: تلنگانہ میں کانگریس کے اقتدارپر آرٹی سی ورکرس نے جشن منایاجن کاکہنا ہے کہ آرٹی سی ملازمین کیلئے حقیقی عید اب ہوئی ہے۔

متعلقہ خبریں
تلنگانہ میں ای ڈی نے بھارتی بلڈرز کی جائیداد ضبط کرلی
آر ٹی سی ملازمین کا احتجاج ، یونین قائدسے گورنر کی ملاقات
معروف تپ دق (ٹی بی) کے ماہر ڈاکٹر اڈیپو راجیشم کو “دی بیسٹ ٹی بی آفیسر،” ایوارڈ
مودی اور کے سی آر پر مذہب اور ذات کی سیاست کا الزام
شانگریلا گروپ کی جانب سے معذورین کے لیے خصوصی دعوتِ افطار، ماہرین کا تعلیم و تعاون پر زور

ان ملازمین نے اس یقین کااظہار کیا کہ آرٹی سی ورکرس کی ترقی کے لئے نئی حکومت مساعی کرے گی۔

آرٹی سی جے اے سی لیڈراشواتھاماریڈی نے کہاکہ تلنگانہ کو ریاست کادرجہ دلانے کیلئے چلائی گئی تحریک میں آرٹی سی ورکرس کا اہم رول رہا ہے۔

تاہم سبکدوش وزیراعلی کے چندرشیکھرراو کی زیرقیادت حکومت نے آرٹی سی ملازمین کے معیارزندگی کو نقصان پہنچانے کا کام کیا۔