شمالی بھارت

300 فٹ گہرے بورویل میں پھنسی 2 سالہ بچی فوت

مدھیہ پردیش میں ایک 300 فٹ گہرے بورویل سے تین دن بعد نکالی گئی 2 سالہ بچی کو آج یہاں ایک ہاسپٹل میں مردہ قرار دے دیا گیا۔

بھوپال: مدھیہ پردیش میں ایک 300 فٹ گہرے بورویل سے تین دن بعد نکالی گئی 2 سالہ بچی کو آج یہاں ایک ہاسپٹل میں مردہ قرار دے دیا گیا۔

متعلقہ خبریں
حکام بورویل کی آگ بجھانے میں مصروف

یہ واقعہ سہور میں پیش آیا جو ریاستی دار الحکومت بھوپال سے تقریبا 40 کیلو میٹر دور ہے۔

سرشتی نامی لڑکی منگل کے دن تقریبا ایک بجے دن منگاوالی گاؤں میں بورویل میں گر گئی تھی اُسے جمعرات کی شام 5:30 بجے باہر نکالا گیااور ڈسٹرکٹ ہاسپٹل لے جایا گیا۔

نیشنل ڈیزاسٹررسپانس فورس (این ڈی آر ایف) اور ایس ڈی آرایف کے علاوہ فوجی و دیگر ماہرین نے اس کارروائی میں حصہ لیا۔

a3w
a3w