شمالی بھارت

کانگریس، وائناڈ میں 100 مکانات تعمیر کرے گی

وائناڈ کے لینڈ سلائیڈ سے متاثرہ علاقوں کے اپنے دورہ کے دوسرے دن قائد اپوزیشن لوک سبھا راہول گاندھی نے کہا کہ کانگریس پارٹی متاثرین کے لئے 100 مکانات تعمیر کرے گی۔

وائناڈ: وائناڈ کے لینڈ سلائیڈ سے متاثرہ علاقوں کے اپنے دورہ کے دوسرے دن قائد اپوزیشن لوک سبھا راہول گاندھی نے کہا کہ کانگریس پارٹی متاثرین کے لئے 100 مکانات تعمیر کرے گی۔

متعلقہ خبریں
مسلمان شخص کی ہوٹل میں بین الاقوامی معیار کی صفائی، سپریم کورٹ میں مقدمہ کے دوران انکشاف
عوام غیر محفوظ تعمیرات کی قیمت چکارہے ہیں: راہول گاندھی
وائناڈ میں زمین کے نیچے سے آنے والی آوازیں سنیں گئیں
راہول اور پرینکا کا كل دوره وائناڈ
کسانوں کے قرض معافی، عثمان الہاجری کا دورہ گڈی ملکاپور ترکاری مارکٹ، کاشتکاروں سے ملاقات و شال پوشی

ان کے ساتھ پرینکاگاندھی وڈرا موجود تھیں، جو وائناڈ سے کانگریس کے ٹکٹ پر لوک سبھا الیکشن لڑنے والی ہیں۔ دونوں نے مختلف ریلیف کیمپس کا بھی دورہ کیا۔ بعض ریلیف کیمپس کے دورہ کے بعد راہول گاندھی نے کہا کہ میں یہاں کل سے ہوں۔

آج ہم نے انتظامیہ اور پنجایت کے ساتھ میٹنگ کی۔ ہمیں بتایا گیا کہ ہلاکتیں کتنی ہوسکتی ہیں اور کتنے مکانوں کو نقصان پہنچا ہے۔ ہم نے کہا کہ ہم یہاں ہر ممکنہ مدد کے لئے آئے ہیں۔ کانگریس فیملی یہاں 100سے زائد مکانات تعمیر کرنے کا وعدہ کرتے ہے۔

راہول گاندھی نے کہا کہ میرے خیال میں کیرالا کے کسی ایک علاقہ میں اِس قسم کی آفت نہیں آئی۔ انہوں نے کہا کہ میں یہ معاملہ دہلی میں اور یہاں کے چیف منسٹر سے بھی اٹھاؤں گا کہ وہ اس تباہی کو مختلف انداز میں دیکھیں اور نمٹیں۔

پی ٹی آئی کے بموجب قائد اپوزیشن لوک سبھا نے کہا کہ وہ دہلی میں یہ معاملہ اٹھائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ بازآبادکاری بڑی اہم ہے۔ لوگوں کو محفوظ علاقہ میں بسایا جائے۔ انہیں واپس جانے پر مجبور نہ کیا جائے۔ انہوں نے وعدہ کیا کہ کانگریس وائیناڈ میں 100 سے زائد مکانات تعمیر کرائے گی۔

a3w
a3w