آندھراپردیش

خاتون وی آراو ریت کی غیرقانونی منتقلی کو روکنے دس ماہ کے بچہ کے ساتھ پہنچ گئی

آندھراپردیش کے ضلع کرشنا میں ایک خاتون ولیج ریونیو عہدیدار (وی آراو) نے اپنے بچہ کو گود میں اٹھاتے ہوئے بے خوف ریت کی غیرقانونی منتقلی میں مصروف لاریوں کوروکا۔

حیدرآباد: آندھراپردیش کے ضلع کرشنا میں ایک خاتون ولیج ریونیو عہدیدار (وی آراو) نے ہمت کا مظاہرہ کرتے ہوئے اپنے بچہ کو گود میں اٹھاتے ہوئے بے خوف طریقہ سے ریت کی غیرقانونی منتقلی میں مصروف لاریوں کوروکا۔

متعلقہ خبریں
انڈسٹری سے زہریلی گیس کا اخراج، 107ورکرس علیل
حیدرآباد: شیخ الاسلام بانی جامعہ نظامیہ کے 110 ویں عرس مبارک کے موقع پر جلسہ تقسیم اسناد کا انعقاد
حیدرآباد کلکٹر نے گورنمنٹ ہائی اسکول نابینا اردو میڈیم دارالشفا کا اچانک دورہ کیا
اللہ کے رسول ؐ نے سوتیلے بہن بھائیوں کے ساتھ حسن سلوک اور صلہ رحمی کا حکم دیا: مفتی محمد صابر پاشاہ قادری
محفل نعت شہ کونین صلی اللہ علیہ وسلم و منقبت غوث آعظم رضی اللہ تعالٰی عنہ

ضلع کے پاسومرو علاقہ میں ریت کی غیر قانونی منتقلی کی مقامی افراد سے اطلاع پاکر وی آراو مینا، حرکت میں آگئیں۔

وہ اپنے دس ماہ کے بچہ کے ساتھ ٹووہیلر پر پہنچ گئیں۔کوتورآمد کے بعد انہوں نے ریت کی گاڑیوں کو روکنے میں کامیابی حاصل کی۔

انہوں نے دو لاریوں کوجرمانہ عائد کیا اور ان کو تحصیلدار کے دفتر پہنچانے میں کامیابی حاصل کی۔

جرمانہ کی رقم کی ادائیگی کے بعد گاڑیوں کے مالکین اپنی لاریوں کو وہاں سے لے کر چلے گئے۔