تلنگانہ

تلنگانہ میں کانگریس کو 10 نشستیں ملیں گی، چیف منسٹر پرامید

تلنگانہ کے چیف منسٹر اے ریونت ریڈی نے اس اعتماد کااظہار کیا کہ ریاست میں کانگریس کو 17 کے منجملہ10 لوک سبھا حلقوں سے کامیابی ملے گی اور مرکز میں انڈیا بلاک اتحاد برسر اقتدار آئے گا۔

حیدرآباد: تلنگانہ کے چیف منسٹر اے ریونت ریڈی نے اس اعتماد کااظہار کیا کہ ریاست میں کانگریس کو 17 کے منجملہ10 لوک سبھا حلقوں سے کامیابی ملے گی اور مرکز میں انڈیا بلاک اتحاد برسر اقتدار آئے گا۔

متعلقہ خبریں
چیف منسٹر پر کذب بیانی کے ٹی آر کا الزام
جھارکھنڈ میں انڈیا بلاک کی حکومت بنے گی: لالوپرساد یادو
کیرالا میں مسلم لیگ کو لوک سبھا کی 2نشستوں پر اکتفا کرنا پڑا
سنگاریڈی ضلع میں مزارات کو نقصان، جمعیۃ علماء کا احتجاجی میمورنڈم، ایس پی کا تعمیر نو کا وعدہ
جے جے آر فنکشن ہال محبوب نگر میں عازمین حج کیلئے ٹیکہ اندازی کیمپ کا انعقاد

ہفتہ کے روز میڈیا کے نمائندوں سے غیر رسمی با ت چیت کے دوران ریونت ریڈی نے ایکس پر بی جے پی کے پوسٹ کا حوالہ دیا جس میں بھگوا جماعت نے یہ کہا تھا کہ اسے تلنگانہ میں 4 سے 5 لوک سبھا نشستوں پر کامیابی ملے گی۔

انہوں نے دعویٰ کیا کہ تلنگانہ میں بی جے پی کو4سے 5 نشستوں پر کامیابی ملے گی۔ بی آر ایس کو ایک سے زائد نشست نہیں ملے گی جبکہ مجلس، حلقہ لوک سبھا حیدرآباد پر اپنا قبضہ برقرار رکھے گی۔

مابقی10 یا اس سے زائد نشستوں پر کانگریس کا قبضہ ہوگا۔ ریونت جو تلنگانہ پردیش کانگریس کے صدر بھی ہیں، نے یہ بات کہی۔

انہوں نے کہا کہ جنوبی ریاستوں میں انڈیا بلاک کو زبردست اکثریت ملے گی اور ٹاملناڈو اور کیرالا میں اس بلاک کامظاہرہ شاندار رہے گا۔

انہوں نے اس اعتماد کا اظہار کیا کہ مرکز میں انڈیا اتحاد حکومت تشکیل دے گا اور راہول گاندھی وزیر اعظم بنیں گے۔ بی جے پی کو240 سے زائد نشستیں نہیں ملیں گی۔