سوشیل میڈیاشمالی بھارت

سڑک پر کئی کلومیٹر تک نعش کو کار سے گھسیٹا گیا

بتایا جارہا ہے کہ کار میں پھنسی لاش کو تقریباً 11 کلو میٹر تک گھسیٹا گیا تھا۔ خبر کے مطابق کار آگرہ سے نوئیڈا کی طرف جارہی تھی۔ گاڑی دہلی کا رہائشی وریندر چلارہا تھا، جس کو گرفتار کرنے کے بعد پولیس نے تفتیش شروع کردی ہے۔

متھرا: یوپی کے متھرا ضلع میں دہلی کے کنجھاولا جیسا واقعہ پیش ہے متھرا کے تھانہ مانٹ علاقے میں یمنا ایکسپریس وے پر کئی کلو میٹر تک ایک کار میں ایک لاش پھنسی ہوئی تھی۔ کار جب مونٹ ٹول پلازہ پر پہنچی تو ایکسپریس وے کے سیکورٹی اہلکاروں نے گاڑی کے نیچے پھنسی لاش کو دیکھا۔

متعلقہ خبریں
عبادت گاہوں سے متعلق عدالتوں کے فیصلے اور حکومت کا رویہ تشویشناک : امیر شریعت
متھرا کے شاہی عیدگاہ مسجد کامپلکس کے سروے پر روک برقرار
متھرا شاہی عیدگاہ سروے، الٰہ آباد ہائی کورٹ کا فیصلہ محفوظ
ہیما مالنی نے 7ہزار بچوں کیلئے رسوئی کا آغاز کیا
ٹول ناکہ کے عملہ نے کار ڈرائیور کا پیٹ پیٹ کر قتل کردیا

 بتایا جارہا ہے کہ کار میں پھنسی لاش کو تقریباً 11 کلو میٹر تک گھسیٹا گیا تھا۔ خبر کے مطابق کار آگرہ سے نوئیڈا کی طرف جارہی تھی۔ گاڑی دہلی کا رہائشی وریندر چلارہا تھا، جس کو گرفتار کرنے کے بعد پولیس نے تفتیش شروع کردی ہے۔

 گرفتار شخص نے مبینہ طور پر پولیس کو بتایا کہ وہ پیر کی رات کو گہری دھند میں مشکل سے دیکھ سکتا تھا اور اسے اپنی گاڑی کے نیچے پھنسی ہوئی نعش کا علم نہیں تھا۔ سپرنٹنڈنٹ آف پولیس ٹریگن بسن نے کہا کہ گزشتہ رات ایسکپریس وے پر گھنی دھند تھی، اس لیے حد نگاہ کم تھی، جس کی وجہ سے متاثرہ شخص کار کے نیچے آگیا۔

رپورٹ کے مطابق پولیس پوچھ گچھ کررہی ہے اور راستے میں حفاظتی کیمروں کی جانچ کررہی ہے تاکہ یہ معلوم کیا جاسکے کہ کس کی موت واقع ہوئی ہے اور کس طرح اس سے پہلے یکم جوری کی صبح دہلی کے کنجھاوالا میں ایک کار انجلی سنگھ(20) کی اسکوٹی سے ٹکرائی تھی اور لڑکی کو تقریباً 12 کلو میٹر تک گھسیٹ کر لے گئی تھی۔ اس واقعے میں لڑکی کی موت ہوگئی تھی۔