تلنگانہ

کانگریس عوامی نمائندوں کی مشکلات کا خیال رکھے گی: ریونت ریڈی

ریونت نے مقامی عوامی نمائندوں کو ایک کھلا مکتوب روانہ تحریر کیا جس میں دس سالہ بی آرایس کی حکمرانی کے دوران عوام کی حالت زار کے بارے میں بتایا گیا ہے۔

حیدرآباد: صدرتلنگانہ کانگریس ریونت ریڈی نے کہا ہے کہ انتخابات میں مقامی عوامی نمائندوں کا رول اہم ہے۔ انہوں نے کہا کہ ریاست کی حکمران جماعت بی آرایس کے دور میں عوامی نمائندوں کی حالت اور ان کی توہین سے تمام بخوبی واقف ہیں۔

متعلقہ خبریں
کے کویتا نے امریکہ میں بیٹے کی گریجویشن تقریب میں شرکت، ماں ہونے پر فخر کا اظہار
انسانی حقوق کونسل کے لیے 18نئے رکن ممالک کا انتخاب
مثالی پڑوس، مثالی معاشرہ جماعت اسلامی ہند، راجندر نگر کا حقوق ہمسایہ ایکسپو
کوہ مولا علی: کویتا کا عقیدت بھرا دورہ، خادمین کے مسائل اور ترقیاتی کاموں کی سست روی پر اظہار برہمی
فراست علی باقری نے ڈاکٹر راجندر پرساد کی 141ویں یومِ پیدائش پر انہیں خراجِ عقیدت پیش کیا

 ریونت نے مقامی عوامی نمائندوں کو ایک کھلا مکتوب روانہ تحریر کیا جس میں دس سالہ بی آرایس کی حکمرانی کے دوران عوام کی حالت زار کے بارے میں بتایا گیا ہے۔ انہوں نے کہاکہ صدرپی سی سی ہونے کے ناطے، وہ مقامی افرادکے نمائندوں کی ذمہ داری کو جانتے ہیں۔

 مقامی عوامی نمائندے نظم و نسق کی بنیاد ہیں۔انہوں نے کہاکہ یہ عوامی نمائندے فیصلہ سازی کی طاقت اور فنڈز کی کمی کی وجہ سے مشکل سے گزرے ہیں۔ فنڈز نہ ملنے پر ان عوامی نمائندوں نے اپنی جائیداد اور سونا فروخت کرتے ہوئے کام کیا۔بعض نے خودکشی کی کیونکہ وہ اپنے قرضوں پر سود ادا کرنے سے قاصر تھے۔

 وزیراعلی کے چندرشیکھرراو نے ان نمائندوں کو نظر انداز کیا۔انہوں نے کہاکہ اس الیکشن میں پارٹیوں، جھنڈوں اور ایجنڈے سے انحراف کریں۔انہوں نے کہا کہ یہ عوامی نمائندوں کی عزت نفس کی حفاظت کا موقع ہے۔

کانگریس کی ذمہ داری ہے کہ وہ ان کی مشکلات کا خیال رکھے گی اور ان کا وقار کو بلند کرے گی۔ ریونت ریڈی نے ان عوامی نمائندوں پر زوردیتے ہوئے کہا کہ آئیے ہم بی آرایس اور کے سی آر کی حکمرانی کا خاتمہ کریں۔