حیدرآباد

ٹرین کے پٹریوں پر عاشق اور معشوقہ کی نعشیں دستیاب؟

ریلوے پولیس وہاں پہنچ گئی جس نے لاشوں کو پوسٹ مارٹم کے لئے بھیج دیا۔ریلوے پولیس ان کی شناخت کا کام کررہی ہے اور یہ پتہ چلانے کی کوشش کررہی ہے کہ ا س انتہائی اقدام کی وجہ کیا ہے۔

حیدرآباد: تلنگانہ کے یادادری بھونگیر ضلع میں ٹرین کی پٹریوں پر ایک شخص اورخاتون کی لاشیں پائی گئیں۔یہ واقعہ ضلع کے باہوپیٹ کی ریل کی پٹریوں پر پیش آیا۔مقامی افراد نے سب سے پہلے ان دونوں کی لاشوں کو آج صبح دیکھا اور پولیس کو چوکس کیا۔

بتایاجاتا ہے کہ ان دونوں کا تعلق بسواپورگاوں سے ہے۔اطلاع کے ساتھ ہی ریلوے پولیس وہاں پہنچ گئی جس نے لاشوں کو پوسٹ مارٹم کے لئے بھیج دیا۔ریلوے پولیس ان کی شناخت کا کام کررہی ہے اور یہ پتہ چلانے کی کوشش کررہی ہے کہ ا س انتہائی اقدام کی وجہ کیا ہے۔

متوفی کی شناخت بھونگیر منڈل کے بسواپور گاؤں کے رہنے والے کے طور پر ہوئی ہے اور شبہ ہے کہ وہ اس خاتون کا عاشق تھا ۔ ذرائع نے بتایا کہ خاتون کی حال ہی میں شادی ہوگئی تھی اور دو دن قبل یادگیری گوٹا پولیس اسٹیشن میں گمشدگی کا مقدمہ درج کیا گیا تھا۔ پولیس نے مقدمہ درج کر کے تفتیش جاری ہے۔