تلنگانہ

کانگریس کی 6 گارنٹی مہم سے تلنگانہ میں انقلاب برپا ہوگا: ریونت ریڈی

صدر ٹی پی سی سی ریونت ریڈی نے کہا ہے کہ بی آر ایس اور بی جے پی حکومتوں کی بڑھتی ہوئی مہنگائی کے دور میں غریبوں کا زندہ رہنا مشکل ہوگیا ہے۔

حیدرآباد: صدر ٹی پی سی سی ریونت ریڈی نے کہا ہے کہ بی آر ایس اور بی جے پی حکومتوں کی بڑھتی ہوئی مہنگائی کے دور میں غریبوں کا زندہ رہنا مشکل ہوگیا ہے۔

متعلقہ خبریں
سنتوش نگر پارک کے مسائل حل کیے جائیں: آواز کمیٹی
مہاراشٹرا اسمبلی الیکشن میں حصہ نہ لینے بی آر ایس کا فیصلہ
عوامی اپیلوں کا فوری حل: کمشنر بلدیہ ڈاکٹر اشونی تاناجی وکڑے کی کوششیں
ورنگل میں جشن عید میلاد النبی ﷺ کا بھرپور اہتمام
گورنمنٹ پرائمری اسکول منڈی میر عالم بہادرپورہ منڈل کا سالانہ جلسہ، تعلیمی عہدیدادروں کا خطاب

ان حالات میں کانگریس کو برسر اقتدار لانا ضروری ہے اور سونیا گاندھی کی جانب سے جاری کردہ 6 گارنٹی اسکیمات پر عمل آوری سے ہی غریبوں کی زندگی خوشحالی اور سکون ممکن ہے۔

ریونت ریڈی آج میڑچل میں انتخابی جلسہ سے خطاب کررہے تھے۔ انہوں نے کہا کہ کے سی آر کی جانب سے ایک لاکھ کروڑ کی لاگت سے تعمیر کردہ کالیشورم پروجکٹ صرف 3 سال میں ہی ناکام ہوچکا ہے۔

ریاست تلنگانہ 5 لاکھ کروڑ کی مقروض ہوگئی ہے۔ جس کے نتیجہ میں تلنگانہ کی ترقی رک گئی ہے۔ فلاحی اسکیمات کو مسدود کردیا گیا۔

عوام سے کئے گئے وعدوں کو فراموش کردیا گیا۔ تلنگانہ عوام کانگریس حکومت کے لئے بے چینی سے منتظر ہیں‘ ریاستی وزیر ملاریڈی پر تالابوں کے قریب اراضیات کو ہڑپنے کا الزام عائد کرتے ہوئے ریونت ریڈی نے کہا کہ سرکاری عہدیدار ملاریڈی کی جانب سے تالابوں پر ناجائز قبضوں کے باوجود ان کے خلاف کوئی کارروائی نہیں کی ہے۔

انہوں نے ملاریڈی پر غریبوں کی جھونپڑیوں کو منہدم کرنے اور انہیں بے سرو سامان سڑکوں پر بیدخل کرنے کا الزام عائد کیا۔ انہوں نے کہا کہ عدالت کے احکام کے باوجود جواہر نگر کے ڈمپنگ یارڈ کو وہاں سے منتقل نہیں کیا گیا۔ انہوں نے الزام عائد کیا کہ کے سی آر اور ملاریڈی غنڈوں کی طرح لوٹ مار کررہے ہیں۔

کے سی آر نے ملاریڈی کو 2 مرتبہ ٹکٹ دیا۔ انہوں نے سوال کیا کہ ٹکٹ کے عوض کتنے سو کروڑ روپے کے سی آر نے حاصل کئے۔ ریونت ریڈی نے الزام عائد کیا کہ کے سی آر نے میڑچل میں آئی ٹی کمپنیوں کو لانے کے وعدے کی خلاف ورزی کی ہے۔

انہوں نے کہا کہ کانگریس برسر اقتدار آنے پر جواہر نگر ڈمپنگ یارڈ کو منتقل کرنے اقدامات کئے جائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ وہ حکمرانی کے باوجود میڑچل میں ڈگری کالج کا قیام نہیں کیا گیا۔

کے سی آر اب تیسری مرتبہ چیف منسٹر کے عہدے کا خواب دیکھ رہے ہیں لیکن کانگریس کی 6 گارنٹی اسکیمات سے ریاست میں انقلاب برپا ہوجائے گا اور عوام کی زندگیوں میں ترقی وخوشحالی آئے گی۔