کانگریس کا ٹراک ریکارڈ انتہائی خراب، راہول گاندھی اپنا اسکرپٹ رائٹر بدل لیں: کے کویتا
رکن کونسل بی آر ایس کے کویتا نے کانگریس پارٹی کی حالیہ 6 انتخابی ضمانتوں اور بی آر ایس حکومت کے خلاف اس کے الزامات پر سخت ردعمل ظاہر کیا۔
حیدرآباد: رکن کونسل بی آر ایس کے کویتا نے کانگریس پارٹی کی حالیہ 6 انتخابی ضمانتوں اور بی آر ایس حکومت کے خلاف اس کے الزامات پر سخت ردعمل ظاہر کیا۔
آج یہاں اپنے ایک بیان میں نے بی آر ایس اور کانگریس کے متضاد ٹریک ریکارڈ کی طرف اشارہ کرتے ہوئے بی آر ایس کو جنگجوؤں کی پارٹی اور کانگریس کو دھوکہ بازوں کی پارٹی قرار دیا۔
انہوں نے کہا جب کسی بھی سیاسی جماعت کی بات آتی ہے لوگ عام طور پر ان کے ٹریک ریکارڈ کو دیکھیں گے۔ اور ریاست میں کانگریس پارٹی کا ٹریک ریکارڈ بہت خراب رہا ہے۔
بی آر ایس حکومت کے خلاف کانگریس کے سینئر لیڈر راہول گاندھی کے بدعنوانیوں کے الزامات کا جواب دیتے ہوئے انہوں نے اے آئی سی سی لیڈر کے دعووں کو چیلنج کیا۔
انہوں نے کہا کہ راہول گاندھی کو کالیشورم لفٹ ایریگیشن اسکیم کی تعمیر میں ایک لاکھ کروڑ روپے کے بدعنوانی کے الزامات لگانے سے پہلے حقائق کی جانچ کرنی چاہئے، اس پروجیکٹ کی تخمینہ لاگت صرف 80,000 کروڑ روپے تھی۔
انہوں نے کانگریس پارٹی پر تلنگانہ کو آندھرا پردیش کے ساتھ ضم کرنے اور اس کے بعد ریاست کی تشکیل میں تاخیر کا ذمہ دار ٹھہرایا جس کے نتیجے میں کیی نوجوانوں کی جانیں ضائع ہوی۔
راہول گاندھی پر طنز کرتے ہوئے کویتا نے نیشنل ہیرالڈ کیس پر سوال اٹھایا اور کانگریس اور بی جے پی کے درمیان ممکنہ ملی بھگت کا شبہ ظاہر کیا۔ انہوں نے کہا یہ ظاہر کرتا ہے کہ بی جے پی کے ساتھ کس کا ہاتھ ہے۔
کویتانے کہا راہول گاندھی کو اپنا اسکرپٹ رائٹر بدل لینا چاہیے۔ انہوں نے کہا شائد راہول گاندھی نہیں جانتے ہیں کہ ہم نے صدارتی انتخاب میں بی جے پی کی حمایت نہیں کی۔ راہول جی کو معلومات نہیں ہے یا وہ جھوٹے ہیں۔