حیدرآباد
حیدرآباد کی مشہور حسین ساگر جھیل کے قریب خوبصورت لیک فرنٹ پارک کی تعمیر
تلنگانہ کے وزیربلدی نظم ونسق تارک راما راو نے کہا ہے کہ وسطی حیدرآباد کی مشہور حسین ساگر جھیل کے اطراف حیدرآباد میٹروڈیولپمنٹ اتھاریٹی(حمڈا) کی جانب سے خوب صورت لیک فرنٹ پارک تعمیر کیاگیا ہے۔
حیدرآباد: تلنگانہ کے وزیربلدی نظم ونسق تارک راما راو نے کہا ہے کہ وسطی حیدرآباد کی مشہور حسین ساگر جھیل کے اطراف حیدرآباد میٹروڈیولپمنٹ اتھاریٹی(حمڈا) کی جانب سے خوب صورت لیک فرنٹ پارک تعمیر کیاگیا ہے۔
سوشیل میڈیا کے اہم پلیٹ فارم ایکس پر اپنے ایک ٹوئیٹ کے ذریعہ اس بات کی اطلاع دیتے ہوئے وزیرموصوف نے نشاندہی کی کہ جل وہار کے قریب د س ایکڑ اراضی پر یہ پارک تعمیرکیاگیا ہے جس کا افتتاح اندرون چند دن ہوگا۔
انہوں نے امید ظاہر کی کہ عوام یہاں پہنچ کر چہل قدمی سے لطف اندوز ہوں گے۔