تلنگانہ

ٹی اسکوائر کی تعمیر تلنگانہ کی پہچان بننی چاہیے: وزیر اعلیٰ ریونت ریڈی

وزیر اعلیٰ نے ہدایت دی کہ ٹی اسکوائر کی تعمیر کا آغاز رواں سال نومبر کے آخر تک رائے درگم کے قریب کیا جائے۔ انہوں نے کہا کہ اس منصوبہ میں ایپل جیسی بین الاقوامی کمپنیوں کی آؤٹ لیٹس شامل ہونی چاہئیں۔

حیدرآباد: تلنگانہ کے وزیر اعلیٰ ریونت ریڈی نے کہا ہے کہ ٹی اسکوائر کا تعمیراتی منصوبہ تلنگانہ کا ایک علامتی اور شناختی پروجیکٹ ہونا چاہیے۔ ہفتہ کے روز آئی سی سی سی میں انہوں نے اے آئی ہب اور ٹی اسکوائر پروجیکٹس پر جائزہ اجلاس منعقد کیا۔

متعلقہ خبریں
بے روزگار نوجوانوں کیلئے ڈی ای ای ٹی ایک مؤثر ڈیجیٹل پلیٹ فارم: اقلیتی بہبود آفیسر آر۔ اندرا
،،یس آر گارڈن نلگنڈہ میں تحفظِ عقائد کانفرنس اور اسناد و انعامات کی تقسیم،،
جعلی ایچ ٹی کپاس کے بیجوں کا بڑا بھانڈا، 10 ٹن بیج ضبط، دو ملزمان گرفتار
یومِ جمہوریہ کی تقریبات میں محکمہ اقلیتی بہبود کی خدمات کی شاندار ستائش
نارائن پیٹ ضلع کو ختم کرنے کی افواہوں پر بی جے پی کا سخت ردعمل، ڈی کے ارونا کا انتباہ

یہ دونوں پراجکٹس ریاستی محکمہ صنعت و تجارت اور ٹی جی آئی آئی سی مشترکہ طور پر عمل میں لا رہے ہیں۔

وزیر اعلیٰ نے ہدایت دی کہ ٹی اسکوائر کی تعمیر کا آغاز رواں سال نومبر کے آخر تک رائے درگم کے قریب کیا جائے۔ انہوں نے کہا کہ اس منصوبہ میں ایپل جیسی بین الاقوامی کمپنیوں کی آؤٹ لیٹس شامل ہونی چاہئیں۔

اے آئی ہب کے عارضی قیام کے لئے انجینئرنگ اسٹاف کالج کی عمارتوں کا جائزہ لینے کی ہدایت دی گئی ہے۔

وزیر اعلیٰ نے اے آئی ہب کے لئے کارپس فنڈ قائم کرنے اور ممتاز اے آئی کمپنیوں کے نمائندوں پر مشتمل بورڈ کی تشکیل کی ہدایت بھی جاری کی ہے۔