دہلی

اوڈیشہ ٹرین حادثہ، وزیر اعظم جائے حادثہ کا دورہ کریں گے

مودی سب سے پہلے بالاسور میں جائے حادثہ کا دورہ کریں گے اور اڈیشہ پہنچتے ہی صورتحال کا جائزہ لیں گے۔ اس کے بعد وہ کٹک کے اسپتال جائیں گے جہاں زخمی مسافروں کا علاج کیا جا رہا ہے۔

نئی دہلی: وزیر اعظم نریندر مودی اوڈیشہ کے بالاسور میں جمعہ کے زبردست ٹرین حادثے سے پیدا ہونے والی صورتحال کا جائزہ لینے کے لئے ہفتہ کو اڈیشہ کا دورہ کریں گے۔

متعلقہ خبریں
”بھارت میراپریوار۔ میری زندگی کھلی کتاب“:مودی
ٹرین کی زد میں آکر جنگلی ہاتھی کی موت
وزیر اعظم کے ہاتھوں اے پی میں این اے سی آئی این کے کیمپس کا افتتاح
عمان کے شاہی خاندان کے رکن فراس کی آئندہ ماہ آمد
اڈانی مسئلہ پر کانگریس سے وضاحت کامطالبہ، سرمایہ کاری کے دعوؤں پر شک و شبہات

وزیر اعظم کے پروگرام کی ابھی تک سرکاری طور پر تصدیق نہیں ہوئی ہے، لیکن اعلیٰ ذرائع کے مطابق، مسٹر مودی سب سے پہلے بالاسور میں جائے حادثہ کا دورہ کریں گے اور اڈیشہ پہنچتے ہی صورتحال کا جائزہ لیں گے۔ اس کے بعد وہ کٹک کے اسپتال جائیں گے جہاں زخمی مسافروں کا علاج کیا جا رہا ہے۔

وزیراعظم نے حادثے کے بعد پیدا ہونے والی صورتحال کا جائزہ لینے کے لیے میٹنگ بھی طلب کی ہے۔