فلسطینی سفیر کے قونصلر کی شیخ ابوبکر احمدسے ملاقات
فلسطینی سفیر کے نمائندہ اور سفارت خانہ کے سیاسی اور میڈیا قونصلر ڈاکٹر عبدالرزاق ابو جاسر نے آج یہاں مرکز الثقافۃ دورہ پر مفتی شیخ ابوبکر احمد سے خصوصی ملاقات کی۔
کالی کٹ(یو این آئی) فلسطینی سفیر کے نمائندہ اور سفارت خانہ کے سیاسی اور میڈیا قونصلر ڈاکٹر عبدالرزاق ابو جاسر نے آج یہاں مرکز الثقافۃ دورہ پر مفتی شیخ ابوبکر احمد سے خصوصی ملاقات کی۔
اس موقع پر فلسطینی سفیر کے قونصلر نے شیخ ابوبکر کی توجہ مغربی ایشیا میں پھیلی ہوئی جنگ کی موجودہ صورتحال اور فلسطین کی تشویشناک صورتحال کی طرف توجہ مبذول کرائی،انہوں نے بچوں اور خواتین سمیت عام شہریوں پر تشدد، اسپتالوں اور اسکولوں کی تباہی پر افسوس ظاہر کیا۔
قونصلر نے فلسطین میں قیام امن اور آزاد ریاست بننے کے لئے مداخلت پر زور دیا۔شیخ ابوبکر نے انہیں یقین دلایا کہ ہندوستانی برادری ہمیشہ فلسطینی عوام کے ساتھ ہے،
انہوں نے دعوی کیا کہ اس سلسلہ میں مثبت موقف اختیار کرنے کے لئے کئی بار وزیر اعظم سے بات چیت کی۔ شیخ نے کہاکہ اس سلسلہ میں میلاد کانفرنس میں فلسطین میں عام شہریوں کے قتل کے خلاف قرارداد منظور کی گئی تھی۔