تلنگانہ

آلودہ پانی کا معاملہ، میدک میں کانگریس اور بی آر ایس کارکنوں میں جھڑپ

ضلع میدک کے نارائن کھیڑ منڈل کے موضع سنجیون راؤ پیٹ میں آج دوپہر کانگریس اور بی آرایس کے کارکنوں کے درمیان پُرتشدد جھڑپ ہوئی۔

حیدرآباد (منصف ویب ڈیسک) ضلع میدک کے نارائن کھیڑ منڈل کے موضع سنجیون راؤ پیٹ میں آج دوپہر کانگریس اور بی آرایس کے کارکنوں کے درمیان پُرتشدد جھڑپ ہوئی۔

متعلقہ خبریں
میدک واقعہ کی ہر زاویہ سے تحقیقات کی جائے، محمود علی کی ہدایت

آلودہ پانی کے استعمال سے دو افراد کی موت واقع ہوگئی اور 100 کے لگ بھگ دیہاتی بیمار ہوگئے، جس کے بعد موضع میں میڈیکل کیمپ قائم کیا گیا تھا جس کے قریب یہ لڑائی ہوئی۔

دونوں سیاسی جماعتوں کے کارکنوں کی جانب سے آلودہ پانی کے بحران کیلئے ایک دوسرے پر الزام تراشی کے باعث کشیدگی پھیل گئی۔ ان کے درمیان شدید ترین لفظی جھڑپ ہوئی جو جلد ہی ہاتھا پائی میں تبدیل ہوگئی۔

پولیس نے مداخلت کرتے ہوئے ہجوم کو منتشر کردیا اور اس طرح مزید تشدد کو روکا جاسکے۔ صورتحال قابو میں ہے۔

دونوں جماعتیں اس المناک واقعہ کیلئے ایک دوسرے کو ذمہ دار ٹھہرانے کا سلسلہ جاری رکھے ہوئے ہیں۔ آبی آلودگی کی وجہ معلوم کرنے کیلئے مزید تحقیقات کی جارہی ہیں۔